نوکیا ملٹی میڈیا پلیئر کی مدد سے آپ تھری جی پی وڈیوز دیکھ سکتے ہیں- اس کے علاوہ موبائل میں کچھ تصاویر بلیک اینڈ وائٹ بھی ہوتی ہیں جن کا فارمیٹ wbmp ہوتا ہے- یہ تصاویر ایس ایم ایس کے ذریعے بھی بھیجی جا سکتی ہیں- یہ تصاویر اگر کمپیوٹر میں موجود ہوں تو اس پلیئر کی مدد سے دیکھی جا سکتی ہیں- اس علاوہ اس میں amr آڈیو کو چلانے کی سپورٹ بھی شامل ہے- یعنی اپنے موبائل فون سے ہم جو ریکارڈنگ کرتے ہیں اس پلیئر کی مدد سے سن بھی سکتے ہیں