Results 1 to 4 of 4

Thread: جہنم میں داخل کر دینے والوں کو پہچانیے

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,881
    Mentioned
    108 Post(s)
    Tagged
    8578 Thread(s)
    Rep Power
    21475005

    candel جہنم میں داخل کر دینے والوں کو پہچانیے

    جہنم میں داخل کر دینے والوں کو پہچانیے

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    الحمد للہ وحدہ و الصلاۃ و السلام علی من لا نبی بعدہ

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

    آیے یہاں ہم حذیفہ رضی اللہ عنہ ُ کی بیان فرمائی ہوئی ایک حدیث کا مطالعہ کرتے ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی طرف سے اپنی اُمت کے لیے ایک بہترین سبق ہے اور اسلام کے نام پر گمراہی پھیلانے والوں کی ، اور مسلمانوں میں جماعت سازی کی حقیقت بیان کرنے والی ہے

    كان الناس يَسْأَلُونَ رَسُولَ اللَّهِ صلی اللَّہُ علیہ وعلی آلہ وسلم عن الْخَيْرِ وَكُنْتُ أَسْأَلُهُ عن الشَّرِّ مَخَافَةَ أَنْ يُدْرِكَنِي
    لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے خیر کے بارے میں سوال کیا کرتے تھے اور میں اُن صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سے شر کے بارے میں پوچھا کرتا تھا اس خوف سے کہ کہیں شر مجھے قابو نہ کر لے ( اور میں اسے جانتا نہ ہوں ) ،

    فقلت يا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا كنا في جَاهِلِيَّةٍ وَشَرٍّ فَجَاءَنَا الله بهذا الْخَيْرِ فَهَلْ بَعْدَ هذا الْخَيْرِ مِن شَرٍّ ؟::: پس میں نے عرض کی اے اللہ کے رسول ہم جہالت اور شر کی حالت میں تھے تو اللہ ہمارے پاس یہ خیر ( یعنی اسلام) لے کر آیا تو کیا اس خیر کے بعد شر میں سے کچھ ہے ؟

    قال ((((( نعم ))))) اِرشاد فرمایا ((((( جی ہاں )))))

    قلت وَهَلْ بَعْدَ ذلك الشَّرِّ من خَيْرٍ ؟ ::: میں نے عرض کی اور کیا اس شر کے بعد خیر میں کچھ ہے ؟

    قال ((((( نعم وَفِيهِ دَخَنٌ ))))) اِرشاد فرمایا ((((( جی ہاں اور اس میں دُھندلاہٹ ہے )))))

    قلت وما دَخَنُهُ ؟ ::: میں نے عرض کی اور اُس شر کی دُھندلاہٹ کیا ہے ؟

    قال ((((( قَوْمٌ يَهْدُونَ بِغَيْرِ هَدْيِي تَعْرِفُ منهم وَتُنْكِرُ ))))) اِرشاد فرمایا ((((([اس کی دُھندلاہٹ ] ایسی قوم ہو گی جو میری دی ہوئی ہدایت

    کے عِلاوہ ہدایت اختیار کرے گی تُم انہیں پہچانو گے بھی اور ان پر انکار بھی کرو گے )))))

    قلت فَهَلْ بَعْدَ ذلك الْخَيْرِ من شَرٍّ ؟ ::: میں نے عرض کی، تو کیا اُس خیر کے بعد شر میں سے کچھ (اوربھی ) ہو گا ؟ ،

    قال ((((( نعم دُعَاةٌ على أَبْوَابِ جَهَنَّمَ من أَجَابَهُمْ إِلَيْهَا قَذَفُوهُ فيها ))))) اِرشاد فرمایا ((((( جی ہاں ، [ اسکے بعد یہ شر ہو گا کہ ] ایسے لوگ

    ہوں گے جو جہنم کے دروازوں پر سے کھڑے ہو کر(بظاہر اسلام کی ) دعوت دیں گے جو کوئی ان کی بات قبول کرے گا اسے وہ جہنم میں

    گاڑ دیں گے )))))

    قلت يا رَسُولَ اللَّهِ صِفْهُمْ لنا ::: میں نے عرض کی، اے اللہ کے رسول ہمیں ان کی نشانی بتایے ،

    قال ((((( هُمْ من جِلْدَتِنَا وَيَتَكَلَّمُونَ بِأَلْسِنَتِنَا ))))) اِرشاد فرمایا ((((( وہ ہماری ہی جِلد (یعنی اسلام کے لبادے میں ) ہوں گے اور ہماری ہی

    زُبانوں میں بات کریں گے )))))

    قلت فما تَأْمُرُنِي إن أَدْرَكَنِي ذلك؟ ::: میں نے عرض کی، اگر میں ایسی حالت پاؤں تو آپ مجھے اس کے بارے میں کیا حُکم فرماتے ہیں ؟ ،

    قال ((((( تَلْزَمُ جَمَاعَةَ الْمُسْلِمِينَ وَإِمَامَهُمْ ))))) اِرشاد فرمایا ((((( مسلمانوں کی جماعت اور ان کے اِمام کے ساتھ مضبوطی سے لگے رہو

    )))))

    قلت فان لم يَكُنْ لهم جَمَاعَةٌ ولا إِمَامٌ؟ ::: میں نے عرض کی، اگر (اُس وقت) مسلمانوں کی کوئی جماعت نہ ہو اور نہ ہی کوئی اِمام (تو میں

    کیا کروں)،

    قال ((((( فَاعْتَزِلْ تِلْكَ الْفِرَقَ كُلَّهَا وَلَوْ أَنْ تَعَضَّ بِأَصْلِ شَجَرَةٍ حتى يُدْرِكَكَ الْمَوْتُ وَأَنْتَ على ذلک ))))) اِرشاد فرمایا ((((( اُن تمام فرقوں سے

    بالکل الگ رہنا خواہ تُمہیں(تنہا زندہ رہنے کے لیے) درخت کی جڑ چوسنا پڑے(اسی طرح اپنا وقت گذارنا) یہاں تک موت تم آن لے اور تُم اسی حال میں ہو ))))) مُتفقٌ علیہ ، صحیح البُخاری /حدیث6673 /کتاب الفِتن /باب 11 ، صحیح مُسلم /حدیث1847/کتاب الأمارۃ /باب
    13،
    اس حدیث پاک میں حذیفہ رضی اللہ عنہ ُ کے شر سے بچے رہنے کے لالچ کے سبب اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی زُبان مبارک سے ہمیں نہ صِرف ایک بہت بڑے شر کی خبر دے دی بلکہ اُس کی پہچان بھی بتا دی اور قیامت تک کے لیے اُس سے بچنے کا حُکم بھی فرما دیا اور صبر اور استقامت کی تعلیم بھی فرما دی ،
    وہ فتنہ ایسے لوگ ہیں جو مسلمانوں میں سے ہوتے ہیں اور مسلمانوں کی زُبانوں میں بات کرتے ہیں اور اسلام کی ہی بات کرتے ہیں لیکن اپنی اپنی الگ الگ جماعتیں بنائے رکھتے ہیں ، اور اِسلام کا لِبادہ اوڑھے ہوئے ، اپنی جماعت اور فرقے وغیرہ و ہی درست کہتے ہوئے اس کی اتباع کی دعوت دیتے ہیں حقیقتا وہ لوگ جہنم کے دروازوں پر کھڑے ہوتے ہیں جو کوئی ان کی دعوت قبول کرتا ہے یہ لوگ اس شخص کو جہنم میں داخل کر دینے کا سبب بن جاتے ہیں ، اللہ تبارک و تعالیٰ ہمیں ایسے لوگوں کی پہچان عطا ءفرمائےا ور ان کے شر سے ہمیں اور ہر ایک مسلمان کو محفوظ رکھے آمین و السلام علیکم ۔

  2. #2
    Join Date
    Dec 2010
    Location
    Pindi
    Age
    38
    Posts
    24,024
    Mentioned
    261 Post(s)
    Tagged
    6079 Thread(s)
    Rep Power
    21474875

    Default Re: جہنم میں داخل کر دینے والوں کو پہچانیے

    thank you for sharing such useful info

  3. #3
    Join Date
    Aug 2010
    Posts
    24,389
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Rep Power
    0

    Default Re: جہنم میں داخل کر دینے والوں کو پہچانیے

    thanks for sharing such brilliant stuff...
    i hope u have taken the rite references.. jazakAllah

  4. #4
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    ممہ کہ دل میں
    Posts
    40,298
    Mentioned
    32 Post(s)
    Tagged
    4710 Thread(s)
    Rep Power
    21474891

    Default Re: جہنم میں داخل کر دینے والوں کو پہچانیے

    W/ salaam ....
    JazakALLAH Khair thankx 4 sharing....

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •