Results 1 to 4 of 4

Thread: صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے محب

  1. #1
    Mohammad Sajid's Avatar
    Mohammad Sajid is offline * خاک نشین *
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,881
    Mentioned
    108 Post(s)
    Tagged
    8578 Thread(s)
    Rep Power
    21475005

    candel صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے محب

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے محبت
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔
    عزیز دوستوں!۔
    صحابہ کرام سے محبت جزوایمان ہے ارشاد باری تعالٰی ہے کہ!۔
    مُّحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ تَرَاهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللَّهِ وَرِضْوَانًا سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِم مِّنْ أَثَرِ السُّجُودِ
    محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اﷲ کے رسول ہیں، اور جو لوگ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی معیت اور سنگت میں ہیں (وہ) کافروں پر بہت سخت اور زور آور ہیں آپس میں بہت نرم دل اور شفیق ہیں۔ آپ انہیں کثرت سے رکوع کرتے ہوئے، سجود کرتے ہوئے دیکھتے ہیں (الفتح۔٢٩)۔۔۔
    مزید فرمایا کہ!۔
    لَقَدْ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ الْمُؤْمِنِينَ إِذْ يُبَايِعُونَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِي قُلُوبِهِمْ فَأَنزَلَ السَّكِينَةَ عَلَيْهِمْ وَأَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِيبًابیشک اﷲ مومنوں سے راضی ہو گیا جب وہ (حدیبیہ میں) درخت کے نیچے آپ سے بیعت کر رہے تھے، سو جو (جذبہء صِدق و وفا) ان کے دلوں میں تھا اﷲ نے معلوم کر لیا تو اﷲ نے ان (کے دلوں) پر خاص تسکین نازل فرمائی اور انہیں ایک بہت ہی قریب فتحِ (خیبر) کا انعام عطا کیا (الفتح۔١٨)۔۔
    مزید فرمایا کہ!۔
    وَالسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُم بِإِحْسَانٍ رَّضِيَ اللّهُ عَنْهُمْ وَرَضُواْ عَنْهُ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي تَحْتَهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ
    اور مہاجرین اور ان کے مددگار (انصار) میں سے سبقت لے جانے والے، سب سے پہلے ایمان لانے والے اور درجہء احسان کے ساتھ اُن کی پیروی کرنے والے، اللہ ان (سب) سے راضی ہوگیا اور وہ (سب) اس سے راضی ہوگئے اور اس نے ان کے لئے جنتیں تیار فرما رکھی ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں، وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہنے والے ہیں، یہی زبردست کامیابی ہے (التوبہ۔١٠٠)۔۔۔
    اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ!۔
    لا تسبوا اصحابی فلو ان احدکم انفق مثل احد ذھباھا ما بلغ مداحدھم ولا نصیفہ ( صحیح بخاری، صحیح ملسم دارالسلام ٦٤٨٨)۔۔۔
    میرے صحابہ کو بُرا نہ کہو، اگر تم میں سے کوئی شخص احد (پہاڑ) سونا (اللہ کی راہ میں خرچ) کردے تو بھی ان (صحابہ) کے خرچ کردہ ایک مد (مٹھی بھر) یا اس کے آدھے (جو، غلے) کے برابر نہیں ہوسکتا۔
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ!۔
    اکرموا اصحابی۔
    میرے صحابہ کی عزت کرو۔ (النسائی فی الکبری ٣٨٧/٥ ح ٩٢٢٢، سند وحسن)۔۔۔

    سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ان کے بیٹے محمد بن الحنفیہ نے پوچھا کہ: بعد لوگوں میں کون سب سے بہتر ہے ؟ انہوں نے فرمایا ابوبکر، پھر ہوچھا ان کے بعد کون ہے؟ انہوں نے فرمایا عمر (صحیح بخاری ٣٦٧١)۔۔۔

    سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کو [ خیر ھذہ الامۃ بعد نبیعھا صلی اللہ علیہ وسلم] قرار دیا ہے۔۔۔ فرمان علی رضی اللہ عنہ میں عبرت ہے ایسے لوگوں کے لئے جو صرف علی رضی اللہ عنہ کی محبت کا دم بھرتے ہیں لہذا علی رضی اللہ عنہ سے محبت کا دعوٰی کرنے والوں پر لازم ہے کہ وہ ابوبکر وعمر اور تمام صحابہ رضی اللہ عنہم سے محبت کریں؟؟؟۔۔۔
    مشہور تابعی میمون بن مہران فرماتے ہیں کہ!۔
    ثلاث ارفضوھن سُب اصحاب محمد صلی اللہ علیہ وسلم والنظر فی النجوم والنظر فی القدر۔
    تین چیزوں کو (ہمیشہ کے لئے) چھوڑ دو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو برا کہنا، نجومیوں کی تصدیق اور تقدیر کا انکار۔
    (فضائل الصحابۃ للامام احمد بن حنبل ٦٠/١ ح ١٩ واسماد صحیح، قالہ الشیخ الصالح وصی اللہ عباسی المدنی المکی حفظہ اللہ)۔
    حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ نے کیا خوب کہا ہے کہ!۔
    اہلسنت والجماعت کے نزدیک تمام صحابہ عدل (ثقہ وقابل اعتماد) ہیں اللہ نے اپنی کتاب عزیز میں ان کی ثنابیان فرمائی ، سنت نبویہ میں ان کے تمام اخلاق وافعال کی مدح موجود ہے انہوں نے اللہ سے اجر و ثؤاب لینے کے لئے اپنی جانیں اور مال و دولت، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان کردی۔ (اختصار علوم الحدیث صفحہ ١٧٨۔١٧٧ انوع ٣٩)۔۔۔

    اے اللہ ہمارے دلوں میں صحابہ کرام کی محبت اور زیادہ کردے رضی اللہ عنہم اجمعین۔

  2. #2
    Join Date
    Apr 2008
    Location
    City Of Lights ....
    Posts
    36,362
    Mentioned
    7 Post(s)
    Tagged
    2098 Thread(s)
    Rep Power
    21474889

    Default Re: صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے محب&

    JazakAllah Umda Sharing hai


    Ameeen

  3. #3
    Join Date
    Jul 2010
    Location
    Paris of East
    Posts
    10,491
    Mentioned
    13 Post(s)
    Tagged
    1617 Thread(s)
    Rep Power
    21474861

    Default Re: صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے محب&

    JAZAK ALLAH KHAIR

    AMEEN


  4. #4
    Mohammad Sajid's Avatar
    Mohammad Sajid is offline * خاک نشین *
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,881
    Mentioned
    108 Post(s)
    Tagged
    8578 Thread(s)
    Rep Power
    21475005

    Default Re: صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے محب&

    Sum Ameen

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •