محبت کرنے والے ویسے تو بہت ہیں اور ان کی ہزار قسمیں ہیں۔کیونکہ جس طرح کی آپ کی سوچ ہو گی جسطرح کے افکار ہونگے ویسا ہی انسان آپ کو اچھا لگے گا۔آپ کو اس پر بڑا رشک آئے گا۔
مگر میرے نزدیک آج تک مجھے کوئی ایسا نہیں ملا جو محبت جیسے لازوال رشتے کی قدر کرنے والا ہو۔جس کو بھی دیکھا کوئی نہ کوئی خامی ضرور نظر آئی۔

مگر سوال کی نوعیت ہی کچھ ایسی ہے تو اس بارے میں میں کسی کو بھی ایڈ کر سکتا ہوں؟
تو میرے گھر کے صحن میں چھوٹا سا گارڈن ہے وہاں ایک چڑیا روز آتی ہے اور اس کے ساتھ ایک میل بھی ہوتا ہے۔میں نے بہت کلوز دیکھا ہے ان کو۔
گارڈن میں سے کچھ بھی دانہ دنکا میل چن کر لاتا ہے اور چڑیا کے سامنے پیش کر دیتا ہے۔ان میں سے کوئی ایک دوسرے کے بغیر نہ ہی اڑتا ہے نہ کہیں اور جاتا ہے ساتھ ساتھ رہتے ہیں۔
دوستو مجھے ان پر بڑا رشک آتا ہے کہ کاش محبت انسانوں میں بھی یکساں ہو جائے۔ان کو بھی ان پرندوں کی طرح محبت کے لغوی معنی کی سمجھ آجائے۔مگر شاید اب بہت دیر ہو چکی ہے۔۔۔۔۔۔