Results 1 to 1 of 1

Thread: Ek Naya Mazmoon

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Rep Power
    21474910

    Default Ek Naya Mazmoon

    مس کا لوجی ۔ ایک نیا مضمون


    آپ نے بیا لوجی، سائیکا لو جی ، فزیالوجی وغیرہ تو پڑھا یا سنا ہو گا
    یہ مس کا لوجی کیا ہے؟
    یہ ہم آپ کو بتا تے ہیں

    یہ در اصل دو الفا ظ سے مل کر بنا ہے
    مس کال Miss Call اور لوجی
    یعنی وہ علم جس میں مس کالوں کی سائنس کے بارے میں پڑھا یا جاتا ہے

    جی ہاں یہ بالکل نئی سائنس ہے
    اور اسکی دریافت بلکہ ایجا د کہئیے ، کا سہرا سب پاکستانیوں کے سر پر ہے

    سب سے پہلے کس Ù†Û’ مس کال ماری- اس Ú©Û’ بارے میں کوئی مصدقہ Ø+والہ
    موجود نہیں تاہم غیر معتبر راویوں کا بیان ہے اور اغلب یہی ہے کہ کسی عاشق نامراد Ù†Û’ Ø+سب روائت تہی بیلنس ہونے Ú©ÛŒ صورت میں اپنی Ù…Ø+بوبہ Ú©Ùˆ ماری ہوگی۔
    راوی اس بارے میں خاموش ہے کہ آیا اسکی Ù…Ø+بوبہ Ù†Û’ Ø¢Ú¯Û’ سے کیا رسپانس دیا؟

    مس کا ل ایک فن ہے ، ایک سائنس ہے
    یہ ہر کسی کے بس کا کھیل نہیں ۔۔
    بہت سارے سیدھے ، اس سائنس سے نا واقف لوگ
    مس کا لیں مارتے مارتے اپنا بیلنس زیر Ùˆ کر بیٹھتے ہیں اور پھر Ø+یران ØŒ پریشان
    ہو کر کہتے ہیں
    " یہ موبائل کمپنی والے بڑے بے ایمان ہیں ۔ ابھی کل ہی سوروپے بیلنس ڈلوایا تھا
    ایک دفعہ بھی بات نہیں کی اور بیلنس زیرو۔ لعنت ہو ۔۔۔۔ کمپنی پر"
    اب ان سیدھے سادے ، مس کالوجی کے فن سے ناواقف لوگوں کو کون سمجھائے کہ
    وہ تما م مس کا لیں جو انہوں نے مفت با ت کرنے کے چکر میں ماری تھیں وہ
    " وصول" ہو چکی ہیں ۔ اب بیلنس زیر و تو ہو نا ہی ہے

    ہماری نوجوان نسل کے قربان ۔ مس کا لوجی کے فن میں اس قدر طاق اور
    اس سائنس کی باریکیوں سے اس قدر واقف ہیں کہ دس روپے سو دفعہ بات کرلیتے
    ہیں اور مجا ل ہے جو ایک پیسہ بھی ضا ئع ہو
    اور مس کالوں Ú©ÛŒ مخصوص تھیوری پر انکی تØ+قیق تو کمال Ú©ÛŒ ہے
    ایک نوجوان نسل کے نمائند ہ مس کا لو جسٹ سے پچھلے دنوں بات ہوئی
    وہ وہ نکتے بتا ئے کہ الامان
    مثلا ۔ اگر لڑکی کو ایک مس کال ماری جا ئے تو اس کا مطلب یہ ہو گا
    اور اگر دو کالیں ماری جا ئیں تو اس کا مطلب یہ ہوگا
    اسی طرØ+ جو ابی کالوں Ú©ÛŒ تھیوری بھی بہت پر لطف تھی

    مس کالوجی Ú©Û’ فن سے ناواقف جہاں اپنا بیلنس بھی ضائع کر بیٹھتے ہیں اور بات بھی نہیں ہو پاتی Û” وہیں اس Ú©Û’ سائنس Ú©Û’ ماہرین اس سے بے تØ+ا شا فوائد بھی Ø+ا صل کررہے ہیں Û”
    ایک ماہر مس کا لوجسٹ نے بتا یا کہ مس کال مارنے کے اہم نکا ت درج ذیل ہیں

    - وقت
    مس کال مارنے کا وقت موزوں ہو نا چا ہیے ۔ یعنی ایسا وقت جب مس کال " وصولی" کا امکان نہ ہو۔ ورنہ مس کال مسٹر کا ل ہو جا ئے گی ۔ یعنی لینے کے دینے پڑ جا ئیں گے۔
    ماہر مس کا لوجسٹ کے بقول جس بندے یا بندی کو مس کال مارنی ہو اسکے معمولات سے واقفیت بہت ضروری ہے

    مس کا ل کا دورانیہ
    یہ بہت اہم ہے۔ مس کال مارتے وقت ایک انگلی ریڈ بٹن پر رکھنی چائیے Û” جیسے ہی بیل بجے Ù¹Ú¾Ú© سے کال کا Ù¹ دیجیئے Û” ایک لمØ+Û’ Ú©ÛŒ تا خیر Ú¯Ù„Û’ Ù¾Ú‘ سکتی ہے۔
    اس کے لئے پہلے ریا ضت بہت ضروری ہے۔
    اپنے گھر Ú©Û’ افراد یا دوستوں Ú©Û’ ساتھ اسکی بار بار پریکٹس کر Ù†Û’ سے ہی کمال Ø+ا صل ہو گا۔

    مس کا ل میں وقفہ کا استعمال
    یہ ایک پر لطف سائنس ہے۔ جس سے آپ مس کا ل وصول کرنے والے کو جوابی کال کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔
    مس کا Ù„ کبھی ایک ساتھ دوبار ہ نہیں مارنی چا ہیے Û” اس طرØ+ مسٹر کا Ù„ ہونے کا اØ+تمال بڑھ جا تا ہے
    وقفے کا استعمال بھی ایک فن ہے
    اس کے لیے ایک مس کا ل مارنے کے بعد لمبا وقفہ دینا چا یئے ۔
    تاکہ اگر مخالف پارٹی آپ Ú©Û’ خلاف جا رØ+ا نہ عزائم رکھتی ہو تو اسے انتظار Ú©ÛŒ مار دیں Û” یہاں تک کہ وہ مایوس ہو کر مو بائل پاکٹ، پرس میں ڈال دے۔
    پھر دوبارہ مس کا ل دیں ۔
    یوں وقفوں وقفوںسے دی گئی مس کا لیں ۔ وصول کرنے والے کو زچ کر دیں گی اور اسکے پاس اس کے علا وہ چارہ نہ ہو گا کہ آپ کو کال کرے

    یہ صورت Ø+ال کا فی خطرناک نظر آرہی تھی Û”
    کیونکہ مس کا لوجسٹ سے بات کرنے کے بعد جب میں نے غور کیا تو
    یہ بات واضØ+ ہو ئی کہ میں ان معصوم شہریوں میں شا مل ہوں جو اس سائنس کا شکا ر ہو Ú†Ú©Û’ ہیں
    میں خود کئی ایسے پیشنٹس کو کال کرچکا ہوں جنہوں نے مس کا ل مارکر
    دس دس منٹ بات کی ۔
    کئی واقفت کا ر میرے خرچے پر آدھا آدھا گھنٹہ بات کرتے رہے۔ اور میں سمجھتا رہا
    کہ وہ میری ہمدردی میں بات کررہے ہیں Û” Ø+الانکہ انہوں Ù†Û’ مس کالوجی Ú©ÛŒ سا ئنس استعمال Ú©ÛŒ تھی۔
    میں اس صورت Ø+ال پر کا فی پریشان ہو ا تو ایک ماہر مس کا لیا ت سے رابطہ کیا
    جنہوں نے کچھ نکتے سمجھا ئے
    آپ بھی سنئے ، سر دھنئے ، اور عمل کیجیئے

    - مس کال سے بچنے کیلئے اپنا موبا ئل ہا تھ میں رکھیں۔
    انگلی یس بٹن پر ہو۔
    - موبائل وائبریشن پر رکھیں ۔
    جیسے ہی وائبر یشن ہو ۔ نمبر دیکھے بغیر یس کا بٹن پر یس کر دیں۔
    منا سب ہو کہ موبا ئل پر لائٹ سسٹم لگوا لیں ۔
    جیسے لائٹ جلے ۔ یس کا بٹن دبا دیں۔
    امید ہےدوچار کا لیں بجایے مس کال کے مسٹر کا ل ہو نے سے دشمن کا دماغ اور بیلنس ٹھکا نےپر آ جا ئے گا۔

    تو یہ تھا مس کا لوجی کا تعارف ۔
    امید ہے آپ کو نئے سائنسی اور فنی مضمون سے دلچسپی پیدا ہو ئی گی ۔
    آج ہی کسی ماہر مس کا لو جسٹ سے رابطہ کریں۔
    Last edited by Arslan; 06-08-2012 at 01:46 AM.





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •