ہم لوگ اکثر عشق کو حقیقی یا مجازی کی اقسام میں تقسیم کرتے ہیں، عشق ایک وجدانی کیفیت ہے، چاہے کسی انسان سے ہو، کسی چیز سے ہو، خدا سے ہو، یا اپنے آپ سے ہو (خود پسندی)، میرے نزدیک انسان سے ہونے والے عشق کو (اگر وہ واقعی عشق ہو تو) مجازی کہنا ٹھیک نہیں، انسان اِس قابل ہے کہ اُس سے وجدانی عشق کیا جا سکے، لیکن انسان کو اپنی حدود نہیں بھولنی چاہئیں، جس انسان سے عشق کیا جائے، اُسے اور اپنے آپ کو ہر چیز سے مستثنیٰ نہ سمجھا جائے، عشق اور پاگل پن دو الگ الگ چیزیں ہیں،