Results 1 to 2 of 2

Thread: Chalni

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Rep Power
    21474910

    Default Chalni



    چھلنی

    ایک مرتبہ کا ذکر ہے ، عظیم یونانی فلسفی اور دانشور سقراط کے پاس اس کا ایک شناسا آیا اور بولا "تمہیں معلوم ہے کہ میں نے تمھارے دوستوں میں سے ایک کے بارے میں کچھ سنا ہے؟"
    "ازراہ کرم توقف"_ سقراط Ù†Û’ کہا، "اس سے قبل کہ تم مجھے Ú©Ú†Ú¾ بتاؤ ،میں تمہارا ایک مختصر سا امتØ+ان لینا چاہوں گا ØŒ جس میں تمہیں کامیاب ہونا ہوگا. میں Ù†Û’ اس امتØ+ان کا نام سہ تقطیری آزمائش رکھا ہے"
    "تقطیری آزمائش؟" شناسا نے پوچھا
    "ہاں"_ سقراط Ù†Û’ جواب دیا، "اس سے قبل کہ تم میرے دوست Ú©Û’ بارے میں کوئی بات کرو، کیا یہ مناسب نہ ہوگا کہ لمØ+Û’ بھر Ú©Û’ لئے سوچو اور اچھی طرØ+ چھان لو کہ تم کیا کہنا چاہ رہے ہو_پہلا تقطیری مرØ+لہ سچ ہے .. تمہیں یقین ہے کہ تم جو Ú©Ú†Ú¾ کہنے والے ہو ØŒ وہ واقعتا" سچ ہے؟"
    "نہیں" _اس شخص Ù†Û’ جواب دیا "در Ø+قیقت میں Ù†Û’ بھی اس Ú©Û’ متعلق صرف سنا ہے اور وہی تمہیں بتانا چاہتا ہوں"
    "ٹھیک ہے"_ سقراط Ù†Û’ کہا "سو تمہیں Ø+قیقت میں یہ نہیں معلوم کہ آیا یہ سچ ہے یا نہیں _ آؤ،اب دوسرا مرØ+لہ آزماتے ہیں یہ "اچھائی" کا تقطیری عمل ہے_میرے دوست Ú©Û’ متعلق تم جو Ú©Ú†Ú¾ بتانے والے ہو، وہ کوئی اچھی بات ہے؟
    "نہیں .. بلکہ اس کے برعکس وہ برائی کی بات ہے"
    "یعنی تم مجھے اس کے متعلق کوئی بری بات بتانے والے ہو اور تمہیں خود یقین نہیں کہ وہ سچ ہے"
    سقراط Ù†Û’ کہا، "تم اس امتØ+ان میں اب بھی کامیاب ہو سکتے ہو کیوں کہ ابھی ایک مرØ+لہ باقی ره گیا ہے، 'مفید اور کار آمد' کا .. میرے دوست Ú©Û’ متعلق تم مجھے جو Ú©Ú†Ú¾ بتانا چاہتے ہو، کیا وہ میرے لئے مفید اور کار آمد ہے؟"
    نہیں Ø+قیقت میں بالکل نہیں" _اس شخص Ù†Û’ جواب دیا
    سقراط نے بات ختم کرتے ہوئے کہا، "جو نہ تو سچ ہے اور نہ ہی اچھی بات ، اور میرے لئے مفید اور کار آمد بھی نہی تو پھر بھلا ایسی بات بتانے کی کیا ضرورت ہے"

    انگریزی ادب سے ترجمہ
    Last edited by Arslan; 09-08-2012 at 02:38 AM.





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Apr 2011
    Location
    tanhao main
    Posts
    6,644
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    1009 Thread(s)
    Rep Power
    21474856

    Default Re: چھلنی

    suprab
    Bgxof - Chalni


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •