Results 1 to 3 of 3

Thread: الصَّبر کی تعریف

  1. #1
    Join Date
    Apr 2011
    Location
    tanhao main
    Posts
    6,644
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    1009 Thread(s)
    Rep Power
    21474856

    Default الصَّبر کی تعریف




    صر کی تعریف
    ب
    صبر کا لغوی معنیٰ ہے ۔

    کسی خوشی ، مُصیبت ، غم اور پریشانی وغیرہ کے وقت میں خود کو قابو میں رکھنا

    صبر کا شرعی مفہوم ہے
    کسی خوشی ، مُصیبت ، غم اور پریشانی وغیرہ کے وقت میں خود کو قابو میں رکھتے ہوئے اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی مقرر کردہ حدود میں رہنا

    صبر کی فضیلت

    صبر ایک ایسا عظیم اور اعلیٰ فضیلت والا عمل ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبیوں اور رسولوں علیہم الصلاۃ و السلام کی صفات میں تعریف کرتے ہوئے بیان فرمایا

    وَإِسمَاعِیلَ وَإِدرِیسَ وَذَا الکِفلِ کُلٌّ مِّنَ الصَّابِرِینَ :::

    اور اِسماعیل اور اِدریس اور ذاالکِفل سب ہی صبر کرنے والوں میں سے تھے سورت الانبیاء / آیت85 ،

    اور اس صبرکو ایک نیک عمل قرار فرماتے ہوئے اُس کا پھل یہ بتایا

    وَ أَدخَلنَاہُم فِی رَحمَتِنَا إِنَّہُم مِّنَ الصَّالِحِینَ :::

    اور ہم نے (اُن کے صبر کرنے کیے نتیجے میں ) اُن سب کو اپنی رحمت میں داخل فرما لیا کہ وہ (یہ)نیک عمل کرنے والے تھے سورت الانبیاء / آیت 86 ،

    اور اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے آخری رسول مُحمد صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کو یہ بتایا کہ یہ عظیم کام بہت بُلند حوصلہ رسولوں کی صفات میں رہا ہے اور اپنے رسول محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو اُس کام کا حکم فرمایا

    فَاصبِر کَمَا صَبَرَ أُولُوا العَزمِ مِنَ الرُّسُلِ

    اور(اے مُحمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم) آپ بھی اُسی طرح صبر فرمایے جس طرح (آپ سے پہلے )حوصلہ مند رسولوں نے فرمایا سورت الاحقاف / آیت 35 (آخری آیت ) ،

    حقیقی صبر وہ ہے جو کسی صدمے کی ابتداء میں ہی اختیار کیا جائے

    رسول کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اُن پر میرا سب کچھ قُربان ہو نے ہمیں یہ عظیم حقیقت بھی بتائی کہ

    إِنَّمَا الصَّبر عِندَ الصّدمۃ الأولیٰ

    بے شک صبر (تو وہ ہے جو) کسی صدمے کی ابتداء میں کیا جایا) مُتفقٌ علیہ ، صحیح البُخاری / کتاب الجنائز / باب 41، صحیح مُسلم/حدیث 926 /کتاب الجنائز/ باب26 ،

  2. #2
    Join Date
    Jul 2011
    Location
    Karachi Pakistan
    Posts
    13,592
    Mentioned
    62 Post(s)
    Tagged
    7109 Thread(s)
    Rep Power
    21474863

    Default Re: الصَّبر کی تعریف


    JazakAllah

  3. #3
    Join Date
    Jan 2012
    Location
    Kallar Syedan
    Age
    36
    Posts
    1,928
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Rep Power
    0

    Default Re: الصَّبر کی تعریف

    Jazzak Allah

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •