ایک رات کی کہانی : افتخار عارف

قّصہِ شب دو مہتاب
زندگی کا اِک عجیب باب
اِک طرف حجابِ رنگ و نور
اک طرف جمالِ بے حجاب
آنکھ جب کھلی تو صبح دم
حجرہِ ہوس کے فرش پر
اِک دیا بجھا ہوا ملا
اِک نظر جھکی ہوئی ملی
ایک دل دکھا ہوا ملا
قّصہ شب دو مہتاب
زندگی کا اِک عجیب باب