Results 1 to 8 of 8

Thread: سوچتا ہوں+کہ محبت سے کنارا کرلوں

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Rep Power
    21474910

    Default سوچتا ہوں+کہ محبت سے کنارا کرلوں


    سوچتا ہوں+کہ محبت سے کنارا کرلوں
    دل کو بیگانۂ ترغیب و تمنا کرلوں
    سوچتا ہوں+کہ محبت ہے جنونِ رسوا
    چند بے کار سے بے ہودہ خیالوں کا ہجوم
    ایک آزاد کو پابند بنانے کی ہوس
    ایک بیگانے کو اپنانے کی سعئ موہوم
    سوچتا ہوں کہ محبت سے سرور و مستی
    اس کی تنویر سے روشن ہے فضائے ہستی
    سوچتا ہوں کہ محبت ہے بشر کی فطرت
    اس کا مٹ جانا مٹا دینا بہت مشکل ہے
    سوچتا ہوں کہ محبت سے ہے تابندہ حیات
    اور یہ شمع بجھا دینا بہت مشکل ہے
    سوچتا ہوں کہ محبت پہ کڑی شرطیں ہیں
    اس تمدن میں مسرت پہ بڑی شرطیں ہیں
    سوچتا ہوں کہ محبت ہے اک افسردہ سی لاش
    چادرِ عزت و ناموس میں کفنائی ہوئی
    دورِ سرمایہ کی روندی ہوئی رسوا ہستی
    درگہِ مذہب و اخلاق سے ٹھکرائی ہوئی
    سوچتا ہوں کہ بشر اور محبت کا جنوں
    ایسے بوسیدہ تمدن میں ہے اک کار زبوں
    سوچتا ہوں کہ محبت نہ بچے گی زندہ
    پیش ازاں وقت کہ سڑ جائے یہ گلتی ہوئی لاش
    یہی بہتر ہے کہ بیگانۂ الفت ہو کر
    اپنے سینے میں+کروں جذبۂ نفرت کی تلاش
    سوچتا ہوں کہ محبت سے کنارا کر لوں
    دل کو بیگانۂ ترغیب و تمنا کر لوں

    ساحرلدھیانوی
    Last edited by sarfraz_qamar; 04-01-2012 at 11:29 PM.





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •