Results 1 to 3 of 3

Thread: ایک تو نیناں کجرارے اور اس پر ڈوبے کاجل میں

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Rep Power
    21474910

    Default ایک تو نیناں کجرارے اور اس پر ڈوبے کاجل میں



    ایک تو نیناں کجرارے اور اس پر ڈوبے کاجل میں
    بجلی کی بڑھ جائے چمک کچھ اور بھی گہرے بادل میں

    آج ذرا للچائی نظر سے اُس کو بس کیا دیکھ لیا
    پگ پگ اُس کے دل کی دھڑکن اُتری آئے پائل میں

    پیاسے پیاسے نیناں اُس کے جانے پگلی چاہے کیا
    تٹ پر جب بھی جاوے 'سوچے' ندیا بھر لوں چھاگل میں

    صبح نہانے جوڑا کھولے، ناگ بدن سے آ لپٹیں
    اُس کی رنگت، اُس کی خوشبو کتنی ملتی صندل میں

    چاند کی پتلی نوک پہ جیسے کوئی بادل ٹِک جائے
    ایسے اُس کا گِرتا آنچل اٹکے آڑی ہیکل میں

    گوری اس سنسار میں مجھکو ایسا تیرا روپ لگے
    جیسے کوئی دیپ جلا ہو گھور اندھیرے جنگل میں

    کھڑکی کی باریک جھری سے کون یہ مجھ تک آ جائے
    جسم چرائے، نین جھکائے، خوشبو باندھے آنچل میں

    پیار کی یوں ہر بوند جلا دی میں نے اپنے سینے میں
    جیسے کوئی جلتی ماچس ڈال دے پی کر بوتل میں

    آج پتہ کیا، کون سے لمحے، کون سا طوفاں جاگ اُٹھے
    جانے کتنی درد کی صدیاں گونج رہی ہیں پل پل میں

    ہم بھی کیا ہیں کل تک ہم کو فکر سکوں کی رہتی تھی
    آج سکوں سے گھبراتے ہیں، چین ملے ہے ہل چل میں



    جاں نثار اختر





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Aug 2008
    Location
    ~Near to Heart~
    Age
    35
    Posts
    78,521
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    2881 Thread(s)
    Rep Power
    21474931

    Default Re: ایک تو نیناں کجرارے اور اس پر ڈوبے کاجل میں

    2112kjd - ایک تو نیناں کجرارے اور اس پر ڈوبے کاجل میں

  3. #3
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,585
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Rep Power
    21474865

    Default Re: ایک تو نیناں کجرارے اور اس پر ڈوبے کاجل میں

    flowers02 - ایک تو نیناں کجرارے اور اس پر ڈوبے کاجل میں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •