Results 1 to 4 of 4

Thread: کچھ عشق تھا کچھ مجبوری تھی

  1. #1
    Join Date
    May 2008
    Location
    Karachi
    Age
    41
    Posts
    8,519
    Mentioned
    6 Post(s)
    Tagged
    274 Thread(s)
    Rep Power
    21474861

    Default کچھ عشق تھا کچھ مجبوری تھی

    کچھ عشق تھا کچھ مجبوری تھی سو میں نے جیون وار دیا
    میں کیسا زندہ آدمی تھا اک شخص نے مجھ کو مار دیا

    اک سبز شاخ گلاب کی تھا اک دنیا اپنے خواب کی تھا

    وہ ایک بہار جو آئی نہیں اس کے لیے سب کچھ ہار دیا

    یہ سجا سجایا گھر ساتھی مری ذات نہیں *مرا حال نہیں

    اے کاش کبھی تم جان سکو جو اس سُکھ نے آزار دیا

    میں کھُلی ہوئی اک سچّائی، مجھے جاننے والے جانتے ہیں

    میں نے کن لوگوں سے نفرت کی اور کن لوگوں کو پیار دیا

    وہ عشق بہت مشکل تھا مگر آسان نہ تھا یوں جینا بھی

    اس عشق نے زندہ رہنے کا مجھے ظرف دیا پندار دیا

    میں روتا ہوں اور آسمان سے تارے ٹوٹتے دیکھتا ہوں

    ان لوگوں پر جن لوگوں نے مرے لوگوں کو آزار دیا

    وہ یار ہوں یا محبوب مرے یا کبھی کبھی ملنے والے

    اک لذت سب کے ملنے میں وہ زخم دیا یا پیار دیا

    مرے بچوں کو اللہ رکھے ان تازہ ہوا کے جھونکوں نے

    میںخشک پیڑ خزاں کا تھا مجھے کیسا برگ وبار دیا


    عبید اللہ علیم

    2dnmmf - کچھ عشق تھا کچھ مجبوری تھی

  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    126,450
    Mentioned
    898 Post(s)
    Tagged
    10965 Thread(s)
    Rep Power
    21474979

    Default Re: کچھ عشق تھا کچھ مجبوری تھی

    nice

  3. #3
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Rep Power
    21474910

    Default Re: کچھ عشق تھا کچھ مجبوری تھی

    One of my fav





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  4. #4
    Join Date
    May 2008
    Location
    Karachi
    Age
    41
    Posts
    8,519
    Mentioned
    6 Post(s)
    Tagged
    274 Thread(s)
    Rep Power
    21474861

    Default Re: کچھ عشق تھا کچھ مجبوری تھی

    Shukriya

    2dnmmf - کچھ عشق تھا کچھ مجبوری تھی

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •