پیار کے دیپ جلانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں
اپنی جان سے جانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں
ہجر Ú©Û’ گہرے زØ+Ù… ملے تو مجھ Ú©Ùˆ یہ اØ+ساس ہوا
پاگل کو سمجھانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں
جان سے پیارے لوگوں سے بھی کچھ کچھ پردہ لازم ہے
ساری بات بتانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں
خوابوں میں پیا ملن کے سپنے دیکھتے رہتے ہیں
نیندوں میں مسکانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں
پیار جنہیں ہو جائے انہیں چین بھلا کب مل پاتا ہے
شب بھر اشک بہانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں
اپنی ذات کے اجڑے گلشن سے پیار کہاں وہ کرتے ہیں
اوروں کو مہکانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں
اس Ú©Û’ عشق میں بھیگ Ú©Û’ واثق ہم Ú©Ùˆ یہ اØ+ساس ہوا
دل کی بات میں آنے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں