Results 1 to 10 of 11

Thread: Aaj Ka Iqtibas:15th Feb

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    May 2008
    Location
    Karachi
    Age
    41
    Posts
    8,519
    Mentioned
    6 Post(s)
    Tagged
    274 Thread(s)
    Rep Power
    21474861

    Default Aaj Ka Iqtibas:15th Feb


    ہم نے اپنے دوستوں کے گھروں میں اس بات پر فساد ہوتے دیکھا ہے کہ میاں سے بیوی پوچھتی ہے کہ
    سبزی والا کھڑا ہے، آج کیا پکایا جائے؟
    جو جی چاہے لے لو۔ نہایت استغنٰی سے جواب دیتے ہیں۔
    لیکن جب میاں کے سامنے دوپہر کا کھانا آتا ہے تو وہ جِھلّا اٹھتے ہیں
    روز بینگن، روز بینگن،
    مجھے آخر تم نے کیا سمجھ رکھا ہے؟
    آلو لے لوں پھر؟ قبض کرتا ہے
    گوبھی؟بادی کرتی ہے
    چقندر؟میٹھے ہوتے ہیں
    کریلے؟کڑوے ہوتے ہیں
    شلجم؟ میں کوئی کشمیری ہوں؟
    دال؟
    بیگم، مارے ڈالتی ہو، تم جانتی ہو مجھے پہلے ہی گیس کی شکایت رہتی ہے
    اچھا تو خالی گوشت پکا لیتی ہوں
    نہ بابا، تمھیں معلوم نہیں کہ خالی گوشت فشارِ خون پیدا کرتا ہے،۔ سبزی بھی کوئی ہونی چاہیئے آخر کون سی سبزی لوں؟کہہ جو دیا، جو جی چاہے لے لو میاں اخبار میں ضرورتِ رشتہ کے کالم میں منہمک ہو کر فرماتے ہیں۔

    (اقتباس: ابن انشاء کے مضامین "روز بینگن، روز بینگن" سے)
    Last edited by Hidden words; 07-08-2012 at 01:37 AM.

    2dnmmf - Aaj Ka Iqtibas:15th Feb

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •