Results 1 to 10 of 10

Thread: Janam Din Faiz Ahmed Faiz 13 Feburary 1911

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Rep Power
    21474910

    Default Janam Din Faiz Ahmed Faiz 13 Feburary 1911

    [right]
    اردو ادب Ú©Û’ بہت سے ناقدین Ú©Û’ نزدیک فیض اØ+مد فیض (1911 تا 1984) غالب اور اقبال Ú©Û’ بعد اردو Ú©Û’ سب سے عظیم شاعر ھیں۔ آپ تقسیم ہند سے پہلے 1911 میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انجمن ترقی پسند تØ+ریک Ú©Û’ فعال رکن اور ایک ممتاز کمیونسٹ تھے Û”


    پیدایش
    فیض 13 فروری 1911 کو سیالکوٹ کے ایک معزز گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ آپ کے والد ایک
    علم پسند آدمی تھے ۔ آپ کی والدہ کا نام سلطان فاطمہ تھا ۔


    تعلیم
    آپ Ù†Û’ ابتدای مذ ھبی تعلیم مولوی Ù…Ø+مد ابراہیم میر سیالکوٹی سے Ø+اصل Ú©ÛŒ Û” بعد ازاں 1921 میں آپ Ù†Û’ سکاچ مشن سکول سیالکوٹ میں داخلہ لیا Û” آپ Ù†Û’ میٹرک کا امتØ+ان مرے سکول سیالکوٹ سے پاس کیا اور پھر ایف اے کا امتØ+ان بھی وہیں سے پاس کیا Û” آپ Ú©Û’ اساتذہ میں میر مولوی شمس الØ+Ù‚ ( جو علامہ اقبال Ú©Û’ بھی استاد تھے) بھی شامل تھے Û” آپ Ù†Û’ سکول میں فارسی اور عربی زبان سیکھی۔
    بی اے آپ نے گورنمنٹ کالج لاہور سے کیا اور پھر وہیں سے 1932 میں انگلش میں ایم اے کیا۔ بعد میں اورینٹل کالج لاہور سے عربی میں بھی ایم اے کیا۔

    [/right
    ]


    کیریر
    انہوں Ù†Û’ 1930Ø¡ میں ایلس فیض سے شادی کی۔1951 میں آپ Ù†Û’ ایم اے او کالج امرتسر میں لیکچرر Ú©ÛŒ Ø+یثیت سے ملازمت کی۔ اور پھر ھیلے کالج لاہور میں Û” 1942 میں آپ فوج میں کیپٹن Ú©ÛŒ Ø+یثیت سے شامل Ú¾ÙˆÚ¯Û’Û” اور Ù…Ø+کمہ تعلقات عامہ میں کام کیا Û” 1943 میں آپ میجر اور پھر 1944 میں لیفٹیننٹ کرنل Ú©Û’ عہدے پر ترقی پا Ú¯Û’Û” 1947 میں آپ فوج سے مستعفی ہو کر واپس لاہور اگے۔ اور 1959 میں پاکستان ارٹس کونسل میں سیکرٹری Ú©ÛŒ تعینات Ú¾ÙˆÛ’ اور 1962 تک وہیں پر کام کیا۔ 1964 میں لندن سے واپسی پرآپ عبداللہ ہارون کالج کراچی میں پرنسپل Ú©ÛŒ Ø+یثیت سے ملازم ہو گئے۔ 1947 تا 1958 مدیر ادب لطیف مدیر لوٹس لندن، ماسکو ØŒ اور بیروت.

    راولپنڈی سازش کیس
    وہ بات سارے فسانے میں جس کا ذکر نہ تھا
    وہ بات ان کو بہت ناگوار گزری ہے
    9 مارچ 1951 میں آپ كو راولپنڈی سازش كیس میں معا ونت ÙƒÛ’ الزام میں Ø+كومت وقت Ù†Û’ گرفتار كر لیا۔ آپ Ù†Û’ چار سال سرگودھا، ساھیوال، Ø+یدر آباد اور كراچی ÙƒÛŒ جیل میں گزارے۔ آپ كو 2 اپریل 1955 كو رہا كر دیا گیا Û” زنداں نامہ ÙƒÛŒ بیشتر نظمیں اسی عرصہ میں لكھی گئیں۔


    شاعری کے مجموعے

    نقش فریادی
    دست صبا
    زنداں نامہ
    دست تہ سنگ
    سر وادی سینا
    شام شہر یاراں
    مرے دل مرے مسافر
    نسخہ ہائے وفا (کلیات)




    فیض Ù†Û’ اپنی شاعری میں رومانوی خیالات Ú©Û’ ساتھ ساتھ سماجی وسیاسی نظریات Ú©Ùˆ بھی موضوع بØ+Ø« بنایا اور بائیں بازرو سے تعلق رکھنے والے افراد میں خاص پذیرائی Ø+اصل کی۔ نقش فریادی، دست سبا، زندان نامہ، سروادی سینا اور میرے دل میرے مسافر ان Ú©Û’ خوبصورت شعری مجموعی ہیں۔

    ہم خستہ تنوں سے Ù…Ø+تسبو کیا مال منال کا پوچھتے ہو
    جو عُمر سے ہم نے بھر پایا سب سامنے لائے دیتے ہیں

    دامن میں ہے مشتِ جِگر، ساغر میں ہے خونِ Ø+سرتِ Ù…ÙŽÛ’
    لو ہم نے دامن جھاڑ دیا، لو جام اُلٹائے دیتے ہیں
    (شاعر: فیض اØ+مد فیض)
    Last edited by Hidden words; 07-08-2012 at 01:56 AM.





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •