Results 1 to 4 of 4

Thread: سوچتا ہوں کہ محبت سے کنارا کرلوں

  1. #1
    Join Date
    May 2008
    Location
    Karachi
    Age
    41
    Posts
    8,519
    Mentioned
    6 Post(s)
    Tagged
    274 Thread(s)
    Rep Power
    21474861

    Default سوچتا ہوں کہ محبت سے کنارا کرلوں

    سوچتا ہوں کہ محبت سے کنارا کرلوں
    دل کو بیگانۂ ترغیب و تمنا کرلوں

    سوچتا ہوں کہ محبت ہے جنونِ رسوا

    چند بے کار سے بے ہودہ خیالوں کا ہجوم
    ...
    ایک آزاد کو پابند بنانے کی ہوس
    ایک بیگانے کو اپنانے کی سعئ موہوم

    سوچتا ہوں کہ محبت سے سرور و مستی

    اس کی تنویر سے روشن ہے فضائے ہستی

    سوچتا ہوں کہ محبت ہے بشر کی فطرت

    اس کا مٹ جانا مٹا دینا بہت مشکل ہے

    سوچتا ہوں کہ محبت سے ہے تابندہ حیات

    اور یہ شمع بجھا دینا بہت مشکل ہے

    سوچتا ہوں کہ محبت پہ کڑی شرطیں ہیں

    اس تمدن میں مسرت پہ بڑی شرطیں ہیں

    سوچتا ہوں کہ محبت ہے اک افسردہ سی لاش

    چادرِ عزت و ناموس میں کفنائی ہوئی

    دورِ سرمایہ کی روندی ہوئی رسوا ہستی

    درگہِ مذہب و اخلاق سے ٹھکرائی ہوئی

    سوچتا ہوں کہ بشر اور محبت کا جنوں

    ایسے بوسیدہ تمدن میں ہے اک کار زبوں

    سوچتا ہوں کہ محبت نہ بچے گی زندہ

    پیش ازاں وقت کہ سڑ جائے یہ گلتی ہوئی لاش

    یہی بہتر ہے کہ بیگانۂ الفت ہو کر

    اپنے سینے میں*کروں جذبۂ نفرت کی تلاش

    سوچتا ہوں کہ محبت سے کنارا کر لوں

    دل کو بیگانۂ ترغیب و تمنا کر لوں

    (ساحر لدھیانوی)

    2dnmmf - سوچتا ہوں کہ محبت سے کنارا کرلوں

  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    126,450
    Mentioned
    898 Post(s)
    Tagged
    10965 Thread(s)
    Rep Power
    21474979

    Default Re: سوچتا ہوں کہ محبت سے کنارا کرلوں

    nice sharing

  3. #3
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Karachi,Pakistan
    Posts
    11,802
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    16 Thread(s)
    Rep Power
    21474862

    Default Re: سوچتا ہوں کہ محبت سے کنارا کرلوں

    سوچتا ہوں کہ محبت ہے بشر کی فطرت
    اس کا مٹ جانا مٹا دینا بہت مشکل ہے


    true..
    Alhamdullilah

  4. #4
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    SomeOne H3@rT
    Age
    38
    Posts
    2,345
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    825 Thread(s)
    Rep Power
    429514

    Default Re: سوچتا ہوں کہ محبت سے کنارا کرلوں

    nice sharing orangeabli - سوچتا ہوں کہ محبت سے کنارا کرلوں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •