اسلام علیکم



ایک جریدے میں شائع ہونے والے سروے کے مطابق خواتین ، مردوں سے اپنے بارے میں جو مشکل ترین سوالات پوچھتی ہیں ، وہ کم و بیش دنیا بھر میں یکساں نوعیت کے ہوتے ہیں۔ ان سوالات کی تعداد پانچ ہے اور وہ کچھ اس طرح ہیں:

تم اس وقت کیا سوچ رہے ہو؟
کیا تمہیں مجھ سے محبت ہے؟
کیا میں موٹی لگتی ہوں؟
کیا تمہارے خیال میں ”وہ“ مجھ سے زیادہ خوب صورت ہے ؟
اگر میں مر گئی تو تم کیا کرو گے؟

ان سوالات کی مشکل یہ ہے کہ اگر کسی مرد نے ان میں سے کسی کا بھی غلط جواب دے دیا ، یعنی اگر سچ بول دیا، تو پھر اس کا خدا ہی حافظ ہے۔ اس تھریڈ کو لگانے کی وجہ بھی یہی ہےکہ آج ہم نے مردوں کی فلاح و بہبود کی خاطر ان سوالات کے ممکنہ جوابات تلاش کرنے ہیں، تاکہ مردوں کا بھلا ہو سکے۔