Results 1 to 6 of 6

Thread: Az Mumtaz Mufti Raam Deen

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Rep Power
    21474910

    Default Az Mumtaz Mufti Raam Deen


    اگر یہ مان لیا جائے کہ انسان Ú©ÛŒ عظمت جذبے سے ہے ØŒ عقل Ú©ÛŒ بنا پر نہیں تو عورت یقینا بہتر مخلوق ہے .جذبے Ú©ÛŒ عظمت سے انکار کرنا ممکن نہیں کیوں کہ Ù…Ø+بّت، خدمت، قربانی، میل ملاپ ،رشتے یہ سب اوصاف جذبات پر استوار ہوتے ہیں. جذبات جوڑتے ہیں.عقل کاٹتی ہے .یہاں تک کہ ایمان بھی جذبے Ú© زور پر پیدا ہوتا ہے.عقل تو Ø´Ú© Ùˆ شبھات Ú©Ùˆ ہوا دیتی رہتی ہے.
    سب سے پہلے عقل کی بات یا دلیل ابلیس نے کی تھی. کہنے لگا : یا باری تعالیٰ ! میں اسے سجدہ کیسے کروں ؟ میں برتر ہوں یہ مٹی سے بنا ہے اور میں آگ سے .
    اگرچہ مرد اور عورت دونوں میں جذبات موجود ہیں لکن عورت ک جذبات زیادہ لطیف ہیں،ان میں قیام ہے، معصومیت ہے،روانی ہے .
    مثال کے طور پر مرد کے جذبات ہارمونیم کی سرسے مشا بہت رکھتے ہیں.پردے کو جتنی دائر دبے رکھو گے. سر پیدا ہوتی رہے گی .چھوڑ دو گے تو ختم ہو جائے گی. اس کے برعکس عورت ک جذبات کو تاروں والے ساز مثلا سارنگی سے تشبیہ دی جا سکتی ہے. کسی تار کو چھیڑ دو تو اس کے ساتھ تار بھی لرزش میں آجائیں گے . مضراب ہٹا لینے کے بعد بھی سریں گونجتی رہیں گی. تموجات جاری رہیں گے .
    عورت کا جذبہ جسم ک بند بند میں رچا ہوتا ہے .اور اس رچاؤ میں ایک مٹھاس ہوتی ہے . ایک روانی، ایک لطافت .
    عورت میں sensitivity یا Ø+ساسیت زیادہ ہوتی ہے .اس Ú©Û’ اندر کا ریسیور زیادہ Ø+ساس ہوتا ہے .لہٰذا وہ مرد Ú©ÛŒ نسبت زیادہ جیتی ہے . خوشی اور غمی دونوں کفیتیں اس پر زیادہ اثر انداز ہوتی ہیں. اور ان کفیتوں Ú©Û’ تموجات دیرپا اور گہرے ہوتے ہیں . اس Ú©Û’ برعکس مرد پر یہ کفیتیں سطØ+ÛŒ اور وقتی اثرات رکھتی ہیں، جیسے کسی تالاب میں ایک پتھر پھینک دو تو نتیجہ جو لہریں پیدا ہوں Ú¯ÛŒ وہ عورت Ú©Û’ جذبات Ú©ÛŒ ائینہ دار ہوں Ú¯ÛŒ. گہرایوں سے اٹھیں Ú¯ÛŒ اور ستہا پر چاروں طرف پھیل جائیں Ú¯ÛŒ.
    اسی Ø+سا سیت Ú©ÛŒ بنا پر عورت مرد Ú©ÛŒ نسبت زیادہ جیتی ہے. چونکہ زندگی میں دکھ کا عنصر زیادہ ہوتا ہے. ہم مرد لوگ دکھ اور سکھ Ú© مفہوم سے اتنی گہری واقفیت نہیں رکھتے ،جتنی عورت رکھتی ہے

    از ممتاز مفتی ،رام دین صفØ+ہ نمبر ٣١،٣٢
    Last edited by Hidden words; 07-08-2012 at 12:37 AM.





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •