Results 1 to 3 of 3

Thread: Kaghaz Ka Tukra

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    SomeOne H3@rT
    Age
    38
    Posts
    2,345
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    825 Thread(s)
    Rep Power
    429514

    Kaghaz Ka Tukra

    کاغذ کا ٹکڑا۔۔۔۔۔۔۔
    آج اس کا دل Ú©Ú†Ú¾ مطمعین تھا۔۔مرد Ú©ÛŒ جیب میں جب تنخواہ ہو تووہ گھر میں داخل ہوتے وقت ایک غیر Ù…Ø+سوس سی مسرت اور طاقت Ù…Ø+سوس کرتا ہے۔۔اسے بھی اسی غیر Ù…Ø+سوس طاقت کا Ú©Ú†Ú¾ Ú©Ú†Ú¾ سرورمØ+سوس ہو رہا تھا۔۔
    آگئے آپ؟۔۔۔اسکی بیوی نے پانی کا گلاس اسے تھمایا اور پاس بیٹھ گئی۔۔
    تنخواہ ملی؟۔۔۔۔یہ سوال وہ اتنی جلدی کرنا نہیں چاہتی تھی مگر اندیشوں کی ماری ضبط نہ کر سکی۔۔
    ہاں مل گئی۔۔اس نے جواب دیا
    دل ہی دل میں وہ سوچ رہا تھاکہ دس ہزار میں سفید پوشی کی کی تار تار ہوتی چادر میں وہ کہاں کہاں پیوند لگائے گا۔۔

    "سائرہ کے کالج کی فیس دینی ہے۔۔فاطمہ کے اسکول کی۔۔اور۔۔
    "اسکی بیوی کچھ دیر رکی جیسے ضرورتوں کی چھوٹی بڑی گھٹریوں میں سے بڑی ضرورتوں کی گھٹریاں الگ کر رہی ہو۔۔
    "اور ہاں وہ ثمینہ آپا کا ادھار بھی دینا ہے۔۔تقاضہ کر رہی تھیں کافی مہینے ہو گئے ہیں"
    اس کی باتیں سن کر بس ایک ھمم اس کے منہ سے نکلی
    "اور راشن مہینے بھر کا۔۔۔"
    وہ پھر گویا ہوئی
    "یہ لو نو ہزار ہیں۔۔"
    اس نے پیسے اپنی بیوی کے ہاتھ میں تھمائے اور نگاہیں جھکا لیں۔۔
    صابر و شاکر بیوی جانتی تھی یہ قلیل رقم نا کافی ہے۔۔نہ جانے مہینہ بھر کن کن خواہشوں کا گلا گھونٹنا پڑے۔۔مگر لبوں سے کچہ نا کہا بسم اللہ کہہ کر رقم لے لی۔۔جیسے ڈوبتے کو تنکے کا سہارا ہاتھ لگا ہو

    باپ کی آمد کا پتہ لگا تو سب سے چھوٹا بیٹا بھی باپ کے پاس آکر بیٹھ گیا
    گھر میں اسے اگر بے پناہ خوشی ملتی تھی تو اپنے اس چھوٹے سے بیٹے کی باتوں سے۔۔
    "آجا میرا شیر۔۔"اس نے اسے مسکرا کر دیکھا اور گود میں بیٹھا لیا
    "ابا۔۔"
    "بول میرا بچا۔۔"
    "اب تو میں اسکول جائوں گا نا۔۔"
    بہنوں کو پڑھتا دیکھ کر اسکے دل میں بھی اسکول کی خواہش شدید ہوتی جا رہی تھی
    "ہاں بیٹا اب آپ کا داخلہ پکا۔۔"
    "کب؟؟۔۔"
    وہ چپ ہو گیا۔۔۔اس "کب" کا جواب وہ مہینوں سے نہیں دے پا رہا تھا۔۔
    اچانک اس نے جیب سے ہزار کا نوٹ نکالا اور کہا۔۔
    "دیکھ۔۔یہ ہے ناں اب تیرا داخلہ بھی ہو جائے گا۔۔"
    اس نے اسے بہلانے کی کوشش کی۔۔
    مہینوں سے اس آسرے پر خوش ہو جانے والا اسکا چھوٹا بیٹا آج چپ ہو گیا۔۔
    "ابا۔۔اتنے سے پیسوں میں اسکول نہیں جاتا کوئی۔۔۔"
    اس چھوٹے سے بچے کی آواز کا کرب باپ کا سینہ چھلنی کر گیا۔۔وہ اس کی گود سے اترا اور اپنی ماں کے پاس چلا گیا۔۔

    وہ اب کمرے میں اکیلا ØªÚ¾Ø§Û”Û”Û”Ø¬Ú¾Ù„Ù…Ù„Ø§ØªÛ Œ آنکھوں سے ہزار Ú©Û’ نوٹ Ú©Ùˆ دیکھ رہا تھا۔۔جیسے وہ کاغذ کا ٹکڑا اس Ú©ÛŒ بے بسی کا مذاق اڑا رہا ہو

    از عین ا Ù„Ø+Ù‚ پٹیل



    Last edited by Hidden words; 07-08-2012 at 12:14 AM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •