صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 1316 حدیث متواتر حدیث مرفوع مکررات 21 متفق علیہ 13
سلیمان بن حرب، حماد بن زید، ایوب، ابوعثمان، حضرت ابوموسیٰ کہتے ہیں، کہ ہم لوگ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ ایک سفر میں تھے، جب ہم لوگ بلندی پر چڑھتے تو تکبیر کہتے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اے لوگو اپنے اوپر نرمی کرو، اس لئے کہ تم کسی بہرے اور غائب کو نہیں پکارتے بلکہ تم اس کو پکا تے ہو، جو سننے والا اور دیکھنے والا ہے، پھر مینرے پاس تشریف لائے میں اپنے دل میں لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ کہہ رہا تھا تو آپ نے فرمایا اے عبداللہ بن قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ کہہ اس لئے کہ وہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے یا (راوی کو شک ہے کہ) آپ نے فرمایا کہ میں تمہیں ایسا کلمہ نہ بتاؤں جو جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے وہ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ہے۔