ٹماٹر
چيني
سفيد املي
سرخ مرچ پسي ہوئي
ميٹھا رنگ سرخ
پوٹاشيم ميٹا بائي سلفائيڈ
</span>ايک کلو
آدھا کلو
ڈيڑھ چھٹانک
حسب ضرورت
ذرا سا
ايک رتي
</span>ترکيب :
سفيد املي کو شيشے کے ايک پيالہ میں ايک پائو پاني ڈال کر بھگو ديں، اور ٹماٹر وں کو اچھي طرح دھو کر صاف کر ليں، پھر کھلے منہ کي پتيلي ميں پاني بھر کر اس پر موٹي ململ کا کپڑا اس طرح باندھ ديں کہ پاني کو نہ چھو سکے، پھر اس کپڑے پر دھلے ہوئے صاف ٹماٹر رکھ کر اوپر سے ڈھانپ ديں اور پتيلي کو چولہے پر رکھ ديں، بھاپ لگنے سے ٹماٹروں کا چھلکا پھٹ جائے تو نيچے اتار ليں، اور ٹماٹر نکال کر احتياط سے چھلکا اتر لیں، ٹماٹروں کے گودے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں ميں کاٹ کر کسي موٹے کپڑے سے چھان ليں تا کہ بيج اور موٹا گودا عليحدہ ہو جائے، بعد ازاں بھيگي ہوئي املي کو ہاتھ سے مل کر چھان ليں اور اس ميں مرچ ڈال کر خوب حل کريں، اب اس میں چيني ڈال کر خوب حل کريں، پھر اس مرکب ميں ٹماٹروں کا پتلا گودا شامل کريں اور سب چيزوں کو آپس ميں اچھي طرح ملا کر پکنے کے لئے رکھ ديں، جب يہ مود گاڑھا ہو جائے تو اتار کر ٹھنڈا ہونے ديں، اب ايک رتي ميٹا بائي سلفائڈ شامل کر کے تھوڑا سا سرخ رنگ ملا لیں اب اسے ٹھنڈا کر کے مرتبان ميں ڈال ديں، مرتبان کا منہ بند کر کے احتياط سے رکھيں، تا کہ موسم کا اثر نہ ہونے پائے، يہ چٹني ايک ماہ تک خراب نہيں ہو سکتي۔
</span>