زندگی کی دھوپ چھاؤں میں کوئی بھی شخص ایک احساس
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ایک کیفیت۔ ۔ ۔ ۔ ۔ایک جذبہ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جسے محبت کہتے ھیں۔ اس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا۔ محبت ایک شجر ھے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ایک استعارہ ھے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ایک یقین ھے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ایک اعتبار ھے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ آسمانوں کی جانب سربلندی کا زندہ احساس ھے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ایک بلاوہ ھے بچھڑے ھوؤں کو ملانے کا۔ ایک آواز ھے تاریکی سے روشنی کی طرف۔ ۔ ۔ ۔ ۔ایک موسم ھے اپنے باطن سے ظاھر تک پوری قوت اور انتہائی شدت سے پھوٹتا ھوا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ وہ جذبہ جس کی بانہوں میں لوگ روز مرتے ھیں اور روز جیتے ھیں ۔ محبت کے علاوہ جو غم ھیں وہ محبت نہ ھونے کے سبب ھیں۔

انجم انصار کے ناول ‘محبت ھمسفر میری ‘ سے ایک اقتباس —