-
واٹمور خوش قسمت ہیں انہیں ذکاء کیساتھ کام کا موقع ملا: لاسن
پاکستان کے سابق کوچ جیف لاسن کا کہنا ہے کہ ڈیو واٹمور کی خوش قسمتی ہے کہ ذکاء اشرف پی سی بی کے چیرمین ہیں۔
سابق قومی ٹیم کے کوچ جیف لاسن نے سابق آسٹریلوی اور موجودہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور کی قسمت پر رشک کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں جنہیں ذکاء اشرف جیسے بہتر چیرمین کے ہوتے ہوئے کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ جیف لاسن نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اچھی فارم میں ہے اور ایشیا کپ کیلئے برصغیر میں بھارت ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کیساتھ ڈیو واٹمور کا تجربہ ٹیم کیلئے مددگار ثابت ہو گا۔ انہوں نے مصباح الحق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے کپتان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیو واٹمور کو نوجوان کھلاڑیوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہو گی
Posting Permissions
- You may not post new threads
- You may not post replies
- You may not post attachments
- You may not edit your posts
-
Forum Rules