1f9ug6 - پاکستان میں سیکورٹی صورتحال سے مطمئن ہیں: مصطفی کمال

پاکستان میں سیکورٹی صورتحال سے مطمئن ہیں: مصطفی کمال




بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے بنگلہ دیش کے گیارہ رکنی سکیورٹی وفد نے آج لاہور میں چیئرمن پی سی بی ذکا اشرف کے ہمراہ قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اسں دوران بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمن مصطفی کمال نے کہا پاکستان میں سیکورٹی صورتحال سے مطمئن ہیں اور ہمارے کرکڑز نے پاکستانی کھلاڑیوں سے بہت کرکٹ سیکھی۔ انہوں نے کہا پاکستان میں کھلینے کے لئے آئی سی سی کو خط لکھیں گے۔

انہوں نے کہا پاکستان میں کھیلنے کے لئے آئی سی سی کو خط لکھیں گے۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں جلد بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بنگلہ دیش میں کرکٹ کے لئے بیت مدد کی ہے۔اس دوران زکا اشرف نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے محفوظ مقام ہے۔ وزیر داخلہ رحمن ملک اور پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا پاکستان اور بنگلا دیش میں قریبی روابط ہیں۔ مصطفی کمال 8رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے موجود ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی میں بنگلا دیش کو تسلیم کرنے میں پاکستان کا کردار اہم رہا۔ مصطفی کمال نے وزیر داخلہ رحمن ملک اور پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف کو بھی بنگلا دیش کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر مختصر گفتگو میں رحمن ملک کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کی خواہشات پر مبنی موٴثر سیکیورٹی پلان بنایاجائیگا اور ٹیم کو پاکستان آنے پر ہر جگہ مکمل سیکیورٹی دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ بنگلا دیشی ٹیم کو کہا ہے کہ جو بھی سیکیورٹی انتظام درکار ہوں گے فراہم کرینگے