(میں پناہ مانگتا ہوں اللٌہ کی،دھتکارے ہوئے شیطان سے)
14.اور جب وہ (منافق) ایمان والوں سے ملتے ہیں
تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے اور جب اپنے شیطانوں
کے پاس اکیلے ہوتے ہیں تو کہتے ہیں ہم توتمہارے
ساتھ ہیں ہم تو صرف مذاق کرنے والے ہیں
15. الله مذاق کرے گا ان کے ساتھ
اور وہ انہیں مہلت دیتا ہے
کہ وہ اپنی گمراہی میں بہکتے پھریں
16. یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے
گمراہی خریدی سو ان کی تجارت نے نفع نہ دیا
اور ہدایت پانے والے نہ ہوئے
17. ان کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے آگ جلائی
پھر جب آگ نے اس کے آس پاس کو روشن کر دیا
تو الله نے ان کی روشنی بجھا دی
اور انہیں اندھیروں میں چھوڑا کہ کچھ نہیں دیکھتے
18. بہرے گونگے اندھے ہیں سو وہ نہیں لوٹیں گے
Al-Baqarah - The Cow 14-18
کرنے کا کام:
کسی کو دھوکہ نہیں دینا چاہے وہ صرف fun کے لیے ہی کیوں نہ ہو