(میں پناہ مانگتا ہوں اللٌہ کی،دھتکارے ہوئے شیطان سے)
23. اور اگر تمہیں اس چیز میں شک ہے
جو ہم نے اپنے بندے پر نازل کی ہے
تو ایک سورت اس جیسی لے آؤ
اور الله کے سوا جس قدر تمہارے
حمایتی ہوں بلا لو اگر تم سچے ہو
24. بھلا اگر ایسا نہ کر سکو
اور ہرگز نہ کر سکو گے تو اس آگ
سے بچو جس کا ایندھن آدمی اور پتھر
ہیں جو کافرو ں کے لیے تیار کی گئی ہے
25. اوران لوگو ں کو خوشخبری دے
جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے کہ
ان کے لیے باغ ہیں ان کے نیچے نہریں
بہتی ہیں جب انہیں وہاں کا کوئي پھل کھانے
کو ملے گا تو کہیں گے یہ تو وہی ہے جو ہمیں
اس سے پہلے ملا تھا اور انہیں ہم شکل پھل
دیئے جائیں گے اور ان کے لیے وہاں پاکیزہ عورتیں
ہوں گی اوروہ وہیں ہمیشہ رہیں گے
Al-Baqarah - The Cow 23 - 25
آج کا کرنے کا کام؛
آگ سے بچنے والے ، اچھے کام کریں