Results 1 to 8 of 8

Thread: Sanp Bichon Se Bhara Thaila

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Rep Power
    21474910

    Default Sanp Bichon Se Bhara Thaila


    سانپ، بچھووں سے بھرا تھیلا

    یوں سمجھ لیں کہ ہم سب لوگ جب جنگل کی سیر کو نکلے تو ہمیں ایک تھیلا دیا گیا کہ جائو اور اس میں اپنی پسند کی چیزیں بھر لو۔ میرے ساتھ والوں نے اس میں جنگل کے خوش ذائقہ پھل بھرے، کسی نے دھنک رنگ تتلیاں، کوئی خوش آواز کیڑے پکڑتا رہا اور کوئی اپنے تھیلے کو خوشبودار جڑی بوٹیوں اور پتوں سے بھرتا رہا اور میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نے اپنے تھیلے میں بچھو اور سانپ اور کانٹے اور بھڑیں بھر لیں۔

    اپنی شرارت پر میں بہت خوش تھا۔ جب ہم سب واپس پہنچے تو ہمیں کہا گیا کہ اپنے اپنے تھیلے میں ہاتھ ڈالو اور سب سے بہترین چیز نکال Ú©Û’ تØ+فے Ú©Û’ طور پر پیش کرو۔ سب لوگ بڑی خوشی سے اپنے تھیلوں میں بہترین چیزیں ڈھونڈتے تھے اور ایک میں تھا جو تھیلے میں ہاتھ ڈالنے Ú©Û’ تصور سے بھی لرزاں تھا۔

    میں وہی ہوں موت جس Ú©Û’ قریب بڑھتی ہے اور Ø+Ú©Ù… Ú©ÛŒ آواز ہے کہ چاروں طرف گونجے پھرتی ہے کہ لاو تم میرے لئے کیا لائے ہو؟ اور میں اپنے ماضی Ú©ÛŒ پٹاری میں ہاتھ ڈالنے Ú©Û’ تصور سے بھی سہما جاتا ہوں۔ میرے لئے موت ایسی ہی خوفناک چیز ہے۔

    ناول ‘‘برفاب لمØ+ÙˆÚº میں Ù…Ø+بت’’ سے ایک اقتباس
    Last edited by Hidden words; 06-08-2012 at 09:18 PM.





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •