winner hian.

jam786






ایک دفعہ ایک آدمی اپنے بچے کے ساتھ میلے میں گیا۔ بچے نے وہاں پر جب دہی بڑے دیکھے تو کہنے لگا: ابو ابو مجھے دہی بڑے کھانے ہیں۔
باپ جواب میں بولا: یہ بھی کوئ دہی بڑے ہیں۔ اس سے اچھے دہی بڑے تو ہمارے پنجاب میں ملتے ہیں۔
دونوں آگے گئے تو بچے کو سموسے نظر آئے۔ کہنے لگا: ابو ابو مجھے سموسے کھانے ہیں۔
باپ بولا: یہ بھی کوئ سموسے ہیں۔ اس سے اچھے سموسے تو ہمارے پنجاب میں ملتے ہیں۔
آگے بڑھے تو بچے کو کھلونوں کا سٹال نظر آیا۔ وہ بولا: ابو ابو مجھے کھلونے چاہیئے ہیں۔
باپ بولا: یہ بھی کوئ کھلونے ہیں۔ اس سے اچھے کھلونے تو ہمارے پنجاب میں ملتے ہیں۔
بچہ ادھر بیٹھ کر رونے لگا۔ باپ بولا: بیٹا کیوں رو رہے ھو۔
بچہ بولا: یہ بھی کوئ ابو ہیں۔ اس سے اچھے ابو تو ہمارے پنجاب میں ملتے ہیں