گال ٹیسٹ کے پہلے روز جے وردھنے کی ریکارڈ سنچری
گال ٹیسٹ کے پہلے روز میزبان سری لنکا نے آٹھ وکٹ پر دو سو نواسی رنز بنائے، کپتان جے وردھنے ایک سو اڑسٹھ رنز بنا کر کریز پر کھڑے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سری لنکا کے کپتان جے وردھنے ہی مرد بحران ثابت ہوئے انہوں نے ایک سو اڑسٹھ رنز بنائے اور وہ انگلش بولرز کے سامنے ڈٹ گئے۔ دن کے اختتام تک انہوں نے تین چھکوں اور بیس چوکوں کی مدد سے ایک سو اڑسٹھ رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔ جیمز اینڈرسن نے تین اور سمٹ پاٹیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں