نیو یارک…امریکی سائنسدانوں نے Smithsonianمیوزیم میں دنیاکے سب سے بڑے سانپ کا دھاتی ماڈل تخلیق کرلیا ہے۔48فٹ لمبا Titanoboaنامی یہ سانپ60ملین سال قبل ڈائنور سارز کی نسل ختم ہوجانے کے بعد جنگلات میں پایا جاتا تھا۔3فٹ چوڑے حجم کے اس دیوہیکل سانپ کا وزن ایک گاڑی کے برابریعنی2ہزار 500پونڈ تھا۔اس سانپ کو ازِ سر نو تخلیق کرنے کا مقصد اسکے غیر معمولی حجم کے پیچھے چھپے راز کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنا ہے