حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وصلم نے فرمایا
ایک دفعہ حضرت موسی علیہ السلام نےاللہ کے حضور عرض کی
اے میرے پرور دگار!
مجھے کوئی ایسی چیز بتا دےکہ جس کے ذریعے میں تجھے پکاروں
تو اللہ تعالی نے فرمایا "لا الہ الااللہ" پڑھا کرو
تو موسیٰ علیہ السلام نے کہا
یہ تو ہر بندہ پڑھتا ہے
اللہ تعالیٰ نے فرمایا "لا الہ الااللہ" پڑھا کرو
تو انہوں نے کہا
اے پروردگارکسی خاص تحفہ کا سوال ہے
تو خالق کائنات نے فرمایا
اگر ساتوں آسمانوں اور ساتوں زمینوں کوایک پلڑے پر رکھ دیا جائےاور دوسرے پر کلمہ طیبہ رکھ دیا جائےتو
"لا الہ الا اللہ"
والا پلڑا جھک جائے گا۔
نسائی شریف