its not a big issue
options to kuch bhi diey ja saktay hain check to sirf right ans par hi lagay ga....
نظام زندگی کس پر قائم؟ دین، دنیا یا زرداری صاحب: لاہور بورڈ کا انوکھا سوال
پنجاب حکومت نے معصوم ذہنوں کو سیاست زدہ کرنا شروع کر دیا ، نویں کے پرچوں میں انوکھے سوال سے بچے کنفیوز، لاہور بورڈ انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کر دیا ہے۔
لاہور بورڈ کے نویں جماعت کے اردو کے پرچے میں سوال میں پوچھا گیا ہے کہ ہمارا نظام زندگی کس چیز پر قائم ہے۔ جواب میں چار آپشن دیئے گئے ہیں جس میں دین، دنیا، دولت یا زرداری صاحب۔ بڑوں کے اس سوال سے بچے پریشان ہوگئے۔ ابھی لوگ اس صدمے سے باہر نہیں نکلے تھے کہ شام کے پرچے میں ایک اور سوال آگیا۔ سوال پوچھا گیا کہ پاکستان کی حفاظت کی ذمہ داری کس پر ہے۔ اس میں بھی چار آپشن دیے گئے۔ اللہ تعالیٰ، صدر زرداری، وزیراعظم گیلانی یا عوام۔ ان اوٹ پٹانگ سوالوں پر طلبہ و طالبات اور والدین نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ نویں جماعت کے طلبہ سے اس قسم کے سوالات نہیں پوچھنے چاہئیں۔ ان کے بچوں کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں۔ لاہور بورڈ نے اس کی تمام ذمہ داری ڈیرہ غازی خان بورڈ کی انتظامیہ پر ڈال دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپر ڈیرہ غازی خان کے پیپر سیٹر نے تیار کیا۔ تحقیقات ہوں گی۔ ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ سوال کی درست آپشن کے ساتھ مزید تین آپشن طلبہ کی ذہنی سطح کو پرکھنے کے لئے رکھی جاتی ہے۔
its not a big issue
options to kuch bhi diey ja saktay hain check to sirf right ans par hi lagay ga....