فرض نمازوں کے بعد نفلي نمازروں کو پڑھنے کي بہت زيادہ فضيلت اور اجر و ثواب ہے، نوافل کے ذريعہ اللہ تعالي کي قربت حاصل ہوتي ہے، اللہ تعالي اس بندے پر اپنا خصوصي کرم و فضل نازل کرتا ہے، چنانچہ ايک حديث پاک ميں آتا ہے۔
حضرت ابو ہريرہ رضي اللہ تعالي عنہ فرماتے ہيں کہ حضور نے ارشاد فرمايا کہ اللہ تعالي فرماتا ہے۔
ميرا بندہ جن اعمال سے ميرا قرب حاصل کرتا ہے، ان ميں سب زيادہ محبوب مجھ کو وہ اعمال ہيں جن کو ميں نے اس کے اوپر فرض کيا اور ميرا بندہ برابر نفلوں کے ذريعہ مجھ سے قريب ہوتا رہتا ہے، يہاں تک کہ وہ ميرا محبوب بن جاتا ہے، اور جب ميرا محبوب بن جاتا ہے تو ميں اس کا کان بن جاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے، اور اس کي آنکھ جس سے وہ ديکھتا اور ميں اس کا ہاتھ بن جاتا ہوں جس سے وہ پکڑتا ہے اور ميں اس کا پائوں بن جاتا ہوں۔
بخاري شريف
بلاشبہ مجھ سے بالشت بھر قريب ہوتا ہے ميں اس سے ايک ہاتھ قريب ہوتا ہوں اور جو ميري طرف ايک ہاتھ بڑھتا ہے ميں اس کے طرف دو ہاتھ بڑھتا ہوں اور جو ميرے پاس پيدل چل کر آتا ہے ميں اس کي طرف دوڑ کر جاتا ہوں۔
مسلم شريف
حضور اکرم نے فرمايا فرض نمازوں کے ساتھ ساتھ رات اور دن کے مختلف اوقات ميں نفلي نمازوں کي ادائيگي فرمائي، اکثر نفلي نمازيں تو آپ نے باقاعدہ پابندي سے پڑھي اور خصوصيت کے ساتھ نوافل کي فضيلت بيان کرتے ہوئے صحابہ کرام اور اپنے اہل بيت اطہار کو بھي نوفل اداکرنے کي ترغيب ديا کرتے تھے۔
ايک حديث پاک میں آيا ام المومينين حضرت ام حبيبہ رضي اللہ تعالي عنہ سے مروي ہے کہ حضور نبي کريم نے ارشاد فرمايا کہ جو مسلمان اللہ تعالي کيلے ہر روز فرض نماز کے علاوہ تطوع نفل کي بارہ رکعتيں پڑھے، اللہ تعالي اس کيلئے جنت ميں ايک مکان بنائے گا، چار ظہر سے پہلے اور دو ظہر کے بعد اور دو مغرب کے بعد اور دو عشا کے بعد اور دو نماز فجر سے قبل۔
مسلم۔ابودائود۔ترمذي۔نسائي

س حديث پاک سے معلوم ہوتا ہے کہ حضور سرکار مدينہ نے فرض نمازوں کے علاوہ جن نوافل کي پابندي فرمائي وہ ہمارے لئيے سنت مطہر ہيں اور حضور کي سنت مطہرہ پر عمل کرنا ہي دين و دنيا ميں بھلائي اور بہتري کا باعث ہے، حضرت انس فرماتے ہيں کہ حضور نبي کريم نے ارشاد فرمايا۔
جس نے ميري سنت سے محبت کي تو بلا شبہ اس نے مجھ سے کي وہ جنت ميں ميرے ساتھ رہے گا۔
مسلم شريف
حضرت عائشہ صديقہ رضي اللہ تعالي سے مروي ہے کہ حضور نبي کريم نے فرمايا۔
فجر کي دو رکعتيں دنيا دمافيہا سے بہتر ہيں۔
ايک اور حديث پاک ميں ہے کہ عائشہ صديقہ فرماتي ہيں کہ حضور ان کي فجر کي دو رکعت جتني محافظت فرماتے کسي اور نفل نماز کي نہيں کرتے۔
بخاري۔مسلم۔ابودائود۔
حضرت عبداللہ بن عمر سے مروي ہے کہ جس شخص نے عرض کي کہ يا رسول اللہ کوئي ايسا عمل ارشاد فرمائيں کہ اللہ تعالي مجھے اس سے نفع دے دي۔آپ نے فرمايا فجر کي نماز ميں دو رکعتوں کو لازم کرلو بڑي فضيلت ہے۔
طبراني۔
حضرت ابو ہريرہ سے روايت ہے کہ حضور نبي کريم نے ارشاد فرمايا کہ۔
فجر کي سنتيں نہ چھوڑو اگرچہ تم پر دشمنوں کے گھرڑے آپڑيں۔
ابودائود شريف۔
حضرت عبداللہ بن سئاب سے وايت ہے کہ حضور نبي کريم سورج ڈھلنےکے بعد نماز ظہر سے پہلے چار رکعتيں پڑھتے اور فرماتے يہ ايسي ساعت ہے کہ اس ميں آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہيں لہذا ميں محبوب رکھتا کہ اس ميں ميرا کوئي عمل صالح بلند کيا جائے۔
احمد وترمذي۔

ام المومنين حضرت ام حبيبہ سے روايت ہے کہ حضور نے فرمايا کہ جو شخص ظہر سے پہلے چار اور بعد ميں چار رکعتوں پر محافظت کرے اللہ اس کو آگر پر حرام فرمادے گا۔
احمد ، ابودائود، ترمذي، نسائي، ابن ماجہ۔
حضرت ابو ايوب انصاري سے روايت ہے کہ حضور نبي کريم نے ارشاد فرمايا کہ۔
ظہر سے پہلے چار رکعتيں جن کے درميان سلام نہ پھيرا جائے ان کيلئے آسمان کے دروازے کھول دئيے جاتے ہيں۔
ابودائود۔ابن ماجہ۔
حضرت ثوبان سے روايت ہے کہ حضور دوپہر کے بعد چار رکعت پڑھنےکو محبوب رکھتے، حضرت عائشہ صديقہ نے عرض کيا يارسول اللہ ميں ديکھتي ہوں کہ حضور اس وقت ميں نماز محبوب رکھتے ہيں۔ارشاد فرمايا۔
اس وقت آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہيں اور اللہ تعالي مخلوق کي طرف نظر رحمت کرتا ہے، اور اس پر آدم و نوح و ابراہيم و موسي و عيسي عليہم محافظت کرتے ہيں۔
براز۔
حضرت با بن عازب سے روايت ہے کہ حضور نبي کريم نے ارشاد فرمايا۔
جس نے ظہر سے پہلے چار رکعتيں پڑھيں گويا اس نے تہجد کي چار رکعتيں پڑھيں اور جس نے عشا کي نماز کے بعد چار پڑھيں تو يہ شب قدر ميں چار کے مثل ہيں۔
طبراني۔
حضرت عبداللہ عمر سے روايت ہے کہ حضور نے ارشاد فرمايا۔
اللہ تعالي اس شخص پر رحم کرے جس نے عصر سے پہلے چار رکعتيں پڑھيں۔
احمد۔ابودائود۔ترمذي۔
ام المونين حضرت ام سلمہ رضي اللہ تعالي عنہا سے روايت ہے کہ حضور نبي کريم نے فرمايا کہ۔
جو عصر سے پہلے چار رکعتيں پڑھے اللہ تعالي اس کے جسم کو آگ پر حرام فرمادے گا۔
طبراني۔
غضرت عمر بن عاصي سے روايت ہے کہ حضور نے صحابہ کرام کے مجمع ميں جس ميں حضرت عم بن خطاب بھي تھے، ارشاد فرمايا۔
جو عصر سے پہلے چار رکعتيں پڑھے اسے آگ نہ چھوئے گي۔
طبراني۔