صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 141 حدیث متواتر حدیث مرفوع مکررات 15 بدون مکرر
محمد بن عبدالرحیم، ابوسلمہ، خزاعی، منصوربن سلمہ، ابن بلال یعنی سلیمان، زید بن اسلم، عطاء بن یسار ، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے وضو کیا، ایک چلو پانی لے کر اسی سے کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، پھر ایک چلو پانی لیا اور اس سے اسی طرح کیا یعنی دوسرے ہاتھ کو ملا، اس سے منہ دھویا، پھر ایک چلو پانی لیا اور اپنا داہنا ہاتھ دھویا، پھر ایک چلو بانی لیا اور اپنا بایاں ہاتھ دھویا، پھر اپنے سر کا مسح کیا، پھر ایک چلو پانی لیا اور اپنے داہنے پیر پر ڈالا، یہاں تک کہ اسے دھو ڈالا، پھر دوسرا چلو پانی لیا اور اس سے دھویا یعنی اپنے بائیں پیر کو، پھر کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح وضو کرتے دیکھا ہے۔