محبت کے لئے کچھ خاص دل مخصوص ہوتے ہیں
یہ وہ نغمہ ہے جو ہر ساز پہ گایا نہیں+ جاتا
محبت میرے نزدیک زندگی ہے، محبت کا وجود نا ہو تو زندگی بے حسی سے گزرتی شائد۔۔۔ رشتوں کی بنیاد محبت پر ہی قائم ہے، محبت کے ساتھ جب اعتبار جڑ جائے تو محبت اور بھی معتبر ہو جاتی ہے۔۔۔۔ محبت مجازی جب اچھی لگتی ہے جب وہ کسی خوبصورت بندھن میں جڑی ہوئ ہو ۔ وقتی جذبے، کشش کو میں محبت کا نام نہیں دیتی ، محبت کے لئے ایک واضح رشتہ ضروری ہے وہ ہے "شادی"
جبکہ حقیقی محبت یعنی اللہ کی محبت کے لئے کسی رشتے کی ضرورت نہیں، وہ ذات آپ کے بہت پاس ہے، مجھے لگتا ہے کہ اللہ کی محبت بھی ان ہی کو ملتی ہے جو اس کی محبت چاہتے ہیں ، اللہ اور اس کے رسول کی پیروی کرتے ہیں، حقوق العباد کو ادا کرتے ہیں، تو بہت آسان ہے عشق حقییقی ، مجازی محبت کا یقین سے نہیں کہ سکتی کہ کامیاب ہوگی یا نہیں مگر جس کا محبت کا رشتہ اللہ سے جڑجائے وہ کبھی ناکام نہیں ہوتا ۔۔
اللہ سے دعا ہے کہ ہمارے دل میں محبتِ حقیقی ڈال دے،اپنا پسندیدہ بندہ بنا لے، کیوںکہ سب مایا ہے، صرف میرے اللہ کی ذات سچی اور دائمی ہے۔۔۔
اللہ سے یہ مجازی محبت کے حوالے سے بھی یہ دعا ہے کہ مجازی محبت مجھے اس شخص کی ملے جس کے دل میں اللہ اور اس کے رسول کی محبت سب سے زیادہ ہو ، ایمان اس کی دل کی تہ میں پہنچ چکا ہو ، اور ہم ایک دوسرے سے محبت بھی اللہ ہی کے لئے کریں اور ہمارا جینا اور مرنا صرف اللہ ہی کے لئے ہو