بہت سی ڈگریاں لے کر
ہنر پر دسترس رکھ کر
نصاب چاہتِ دل کے
چمکتے لفظ، آنکھوں سے
اگر پڑھنے سے قاصر ہو

تو جاہل ہو۔