Results 1 to 9 of 9

Thread: Dusri Mout

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Rep Power
    21474910

    Default Dusri Mout


    دوسری موت

    میں زندگی سے ہار گیا،پر زندگی سے کون نہیں ہارتا؟اور میرے بھی قدم ایک بزدلانہ خودکشی Ú©ÛŒ طرف اٹھنے لگے،پر خود Ú©Ø´ÛŒ کون نہیں کرتا؟صرف یہ تو نہیں ہوتا کہ آپ Ú©ÛŒ گردن ریل Ú©ÛŒ پٹری سے دور جا گرے یا لبوں Ú©Û’ کونے سے نیلی جھاگ نکلنے Ù„Ú¯Û’ تو آپ اس فرار Ú©Û’ مرتکب ہوتے ہو۔ایسا بھی تو ہوتا ہے کہ کسی ریل Ú©Û’ انتظار سے اکتا کر آپ Ú©ÛŒ روØ+ دور جا گرے یا بس آنکھوں میں جلتے خواب Ú©Ú†Ú¾ÙˆÛ’ Ú©ÛŒ طرØ+ کسی سخت خول میں Ú†Ú¾Ù¾ جائیں۔اورکچھ خول دلدلوں سے مہربان ہوتے ہیں جن Ú©Û’ باسی اندر ہی اندر دھنستے Ú†Ù„Û’ جاتے ہیں۔

    تو میری اس نفرت انگیز موت Ú©Û’ دوسرے دن وہ میری زندگی میں آئی(بہرØ+ال میں سانس تو Ù„Û’ ہی رہا تھا اس لئے اسے زندگی کہنے میں کوئی Ø+رج نہیں)۔میں Ù†Û’ مردوں Ú©ÛŒ بے پرواہ سرد مہری سے اسے نظر انداز کیا۔اسے یقین نہیں آیا۔وہ بہت خوبصورت ،بہت پاکیزہ،بہت معصوم تھی۔اس شب آئینے Ú©Û’ سامنے اسنے اپنا سراپا دیکھا،پھر بند آنکھوں سے سینے میں موجزن Ù…Ø+بت کاسوچا اور ایک بہت بڑی بے یقینی اسکی روØ+ میں در آئی۔

    موسم،وقت،گھرہر چیز میرے لئے ایک بے ÚˆÚ¾Ù†Ú¯ سانچہ تھا ،میں جس میں ڈھلنا نہیں چاہتا تھا،مگر ایک صیاد ایسا مہربان بھی تھا جسکے زنداں Ú©ÛŒ دیواریں میری رفتار سے مجھ سے دور بھاگتی تھیں۔میں آزاد تھا ،جہاں چاہتا چلا جاتا مگر میرے چاروں طرف وہ زندان پھر بھی موجود ہوتا اور وہ زنداں Ù…Ø+بت کا تھا۔اس معصوم Ù„Ú‘Ú©ÛŒ Ú©ÛŒ بے پناہ Ù…Ø+بت کا۔رات Ú©Û’ دو بجے جب نیند سے بوجھل ہاتھوں سے اندھیرے میں اپنے گھر کا تالہ ٹٹول رہا ہوتا تو سامنے گھر کا دروازہ تھوڑا سا کھلتا اور روشنی Ú©ÛŒ لکیر میرا اکام آسان کر دیتی۔میں Ù†Û’ کبھی پلٹ کر اس دروازے Ú©ÛŒ طرف نہیں دیکھا تھا مگر مجھے یقین تھا کہ روشنی Ú©ÛŒ اس لکیر Ú©Û’ پیچھے دو آنکھیں ہیں جن میں کسی بیوقوف Ù„Ú‘Ú©ÛŒ Ù†Û’ بہت سا کاجل لگا رکھا ہے۔

    مرنے والے کبھی زندہ نہیں ہوتے اور جینے والے بہت دیر تک انہیں مردہ نہیں سمجھتے۔یہ بھی یہاں کا رواج ہے۔میری کہانی موت کے بعد کسی زندگی کی کہانی نہیں ہے۔میری کہانی ایک زندہ انسان کی کہانی ہے جسے ابھی یہ یقین کرنا ہے کہ کوئی مر بھی سکتا ہے۔

    وہ برسات Ú©ÛŒ ایک شام تھی جب میں Ú©Ú†Ú¾ بھیگتا ،کچھ بھاگتا اپنے گھر Ú©Û’ دروازے پر آیا اور جیبیں ٹٹولنے لگامگر چابی شاید کہیں گر گئی تھی۔میں وہیں گھر Ú©ÛŒ دہلیز پر بیٹھ گیا اور پشت دروازے سے لگا لی۔ایسے میں روشنی Ú©ÛŒ ایک لکیر مجھ پر Ù¾Ú‘ÛŒ جس Ú©Û’ پیچھے دو سیا ہ آنکھیں(جن پر Ú¯Ú¾Ù†ÛŒ پلکوں کا سایہ تھا)مجھے دیکھ کر مسکرا رہی تھیں۔میرے اندر بہرØ+ال کوئی بچہ نہیں مچلا مگر ایک کسک جو کہیں دل Ú©Û’ اندر اٹھی۔اچانک ہوا Ú©Û’ تیز تھپیڑے سے وہ دروازہ چوپٹ کھلا اور بارش کا ایک ریلا اسکے Ú©Ù¾Ú‘ÙˆÚº Ú©Ùˆ بھگو گیا۔وہ یوں سکتے میں Ú©Ú¾Ú‘ÛŒ تھی جیسے بیچ بازار کسی Ù†Û’ اسکی چادر کھینچ Ù„ÛŒ ہو۔اسنے تیزی سے دروازہ بند کر دیا اور میرے چہرے پر مسکراہٹ کھیلنے لگی۔

    وہ اس موسم Ú©ÛŒ سب سے بڑی بارش تھی اور میں یونہی گھنٹوں اس میں بھیگتا رہا۔میری آنکھیں اس بند دہلیز پر تھیں اور میرے چہرے پر مسکراہٹ تھی۔کتنی بڑی شکست ہو گئی تھی موت کو۔میں مگر مسکرا رہا تھا ،کیونکہ میں زندہ تھا۔ہم اس مضØ+کہ خیز زندگی میں جہاں قدم قدم پر ہنسنا ،مسکرانا پڑتا ہے بھلا کیسے مر سکتے ہیں؟

    ہاں میں زندہ تھا اور مسکرا رہا تھا اس وقت جب گھنٹوں دروازے سے پشت ملائے میں اسکی دہلیز تکتا تھا،اس وقت بھی جب بارش Ú©Û’ پانی میں نہاتے بچوں Ù†Û’ مجھے Ø+یرت سے دیکھا،اس وقت بھی جب Ù…Ø+Ù„Û’ Ú©Û’ چند معزز افراد میرے گرد جمع ہوئے اور چند جوانوں Ù†Û’ اٹھا کر مجھے چارپائی پر لٹا دیا اور اس وقت بھی جب قبرستان Ú©Û’ کونے میں کھدی تازہ قبر میں مجھے ڈال دیا گیا۔ہاں میں بہت ہنس رہا تھا ،بڑے بڑے قہقہے لگا رہا تھا اور میں زندہ تھا۔مگر جب اسنے بے رØ+Ù… یقین سے اٹی آنکھوں سے مجھے دیکھا۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔اور آنکھوں میں بھرا کاجل میرے چہرے پر اتر آیا ۔میرے قہقہے رک گئے اور۔۔۔۔۔ میں مر گیا۔

    جہاں موت پر ایسا Ù…Ø+بت بھرا ماتم ہو ،اس دنیا میں بھلا کون زندہ رہ سکتا ہے؟

    سید اسد علی (اندھیروں کی کہانی)
    Last edited by Hidden words; 05-08-2012 at 10:56 PM.





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •