Results 1 to 3 of 3

Thread: Siyah Chan Ke Shaheedon Ke Nam

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Arslan's Avatar
    Arslan is offline ĠǻИďД ЬãċĦǻ
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    ♥ ♥ ChaAnd K paAr♥ ♥
    Posts
    41,775
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1314 Thread(s)
    Rep Power
    21474894

    Default Siyah Chan Ke Shaheedon Ke Nam


    ۰۰۰ سیاہ چن کے شہیدوں کے نام

    زندگی جہاد اور موت شہادت

    " جرات كى طرØ+ قربانى ÙƒÛ’ بارے ميں بھی پہلے غلط فہمى ہوئى۔ خيال تھا كہ يہ گزرے ہوئے زمانے ميں كسى زرہ پوش اور كفن بردوش جذبے كا نام تھا اور اس زمانے ميں جنگ Ú©Û’ ليے ڈھال، تلوار اور يہ جذبہ كام آتا تھا، اب چونکہ ڈھال اور تلوار كا زمانہ نہیں رہا اس ليے قربانى كى بھی چنداں ضرورت نہيں ہے۔

    جنگ كے بارے ميں بھی ميرى واقفيت واجبى تھی ميرا اندازہ يہ تھا كہ جنگ صرف پہلے زمانے ميں ہوتی تھی جب آدمى غير مہذب اور بہادر تھا اور اب اس كى ضرورت نہيں رہی كيونكہ آدمى مہذب اور بزدل ہو گيا ہے۔ پہلی جنگ عظيم كا ذكر كان ميں پڑا تو خيال ميں صرف اتنى ترميم ہوئی كہ اگر موجودہ دور ميں بھی جنگ كا كوئى وجود ہے تو وہ دور دراز كے علاقوں ميں ہو گا اور ہمارے علاقے كے بارے ميں راوى جب بھی لکھے گا چين لکھے گا۔

    وقت گزرا تو يہ غلط فہمى بھی دور ہوئی، معلوم ہوا كہ جنگ تو ہر وقت اور ہر جگہ جارى ہے اور اس ÙƒÛ’ وار سے نہ كوئى خطہ خالى ہے اور نہ كوئى Ø+ظہ فارغ۔ اس جنگ ميں ہر قدم پر قربانى دينى پڑتی ہے اور اس كى بھی مختلف صورتيں ہوتی ہیں۔ انتہائى صورت شہادت ہے مگر بعض لوگوں كى قسمت ميں ايسى زندگی Ù„Ú©Ú¾ÛŒ جاتى ہے کہ وہ جيتے جى شہیدِ ناز ہو جاتے ہیں۔

    اس قبيلہ Ú©Û’ لوگ زندہ شہيد كا درجہ ركھتے ہیں اور ان ÙƒÛ’ امام كا نام اØ+مد بن Ø+نبل (رØ+مہم اللہ ) ہے۔ مامون ÙƒÛ’ عہد ميں امام Ø+نبلؒ كى مشكيں كسى گئیں، معتصم ÙƒÛ’ عہد ميں انہیں Ú©ÙˆÚ‘Û’ مار كر بےہوش كرتے اور تلوار كى نوك چبھو كر ہوش ميں لاتے، واثق كا عہد آيا تو انہيں قید تنہائى كى سزا ملى۔ پيرانہ سالى آئى تو ابتلا كى جگہ اس اØ+ترام Ù†Û’ Ù„Û’ لى جو ہزار برس گزرنے ÙƒÛ’ باوجود لوگوں Ú©Û’ دلوں ميں تازہ ہے۔

    قيامت آئے Ú¯ÛŒ تو كيا عجب كہ جہاں پيشانى سجدے ÙƒÛ’ نشان سے منور ہو Ú¯ÛŒ وہاں پشت دروں Ú©Û’ نشان سے روشن تر ہو جائے۔ وہ پشت جسے بعض Ø+اكم درے لگانے ÙƒÛ’ ليے استعمال كرتے ہیں اس پر لوگ خوشى سے كئى نسلوں كا بوجھ اٹھا ليتے ہیں۔

    دراصل جرات ایک طرزِ اختيار كا نام ہے اور قربانى ایک طريقِ ترك كو كہتے ہیں۔ اس ترك واختيار ميں بسر ہو جائے تو زندگی جہاد اور موت شہادت كا نام پاتى ہے۔ "

    اقتباس از : آواز دوست ، مختار مسعود
    Last edited by Hidden words; 05-08-2012 at 10:58 PM.

    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

    2m4ccw6 - Siyah Chan Ke Shaheedon Ke Nam

    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

  2. #2
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Rep Power
    21474910

    Default re: Siyah Chan Ke Shaheedon Ke Nam

    Umdaa janab...





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  3. #3
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Jadoo Nagri
    Posts
    19,712
    Mentioned
    198 Post(s)
    Tagged
    8340 Thread(s)
    Rep Power
    21474869

    Default re: Siyah Chan Ke Shaheedon Ke Nam

    wah bohat umdaa

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •