Results 1 to 6 of 6

Thread: وقت کی اضافیت:

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Rep Power
    21474910

    Default وقت کی اضافیت:


    وقت کی اضافیت:

    وقت کی اضافیت جو کہ سائینس نے بیسویں صدی عیسوی میں دریافت کی، ۱۴۰۰ سال پہلے قرآن میں٘ بتا دی گئی تھی۔
    مثال کے طور پر اللہ نے بہت ساری آیات میں زور دیا کہ اس دنیا کی زندگی بہت تھوڑی ہے۔ ہمارے مالک نے ہمیں مطلع کیا کہ اوسطا انسانی زندگی اتنی تھوڑی ہے جتنی کہ "ایک دن کا ایک گھنٹہ"۔
    جس دن وہ تمہیں بلائے گا تم اسکی تعریف کرتے ہوئے تعمیل ارشاد کرو گے کہ تمہا را رہنا بہت ہی تھوڑا ہے۔سورۃ الآسرا - ۵۲


    انکو وہ دن یاد دلائیے جسمیں اللہ انکو جمع کریگا تو انکو محسوس ہوگا گویا وہ سارے دن کی ایک آدھ گھڑی ہی رہے ہوں گے اور آپس میں ایک دوسرے کو پہچاننے کو ٹھہرے ہوں۔سورۃ یونس - ۴۵
    کچھ آیتوں میں اللہ نے بتایا کہ وقت اس سےکہیں زیادہ چھوٹا ہے جتنا کہ انسان نے سوچا۔

    اللہ تعالی ٰ دریافت فر مائے گا تم زمین میں با عتبار برسوں کی گنتی کے کس قدر رہے۔ وہ کہیں گے ایک دن یا ایک دن سے بھی کم ، گنتی گننے والوں سے پوچھ لی جئیے، اللہ تعالیٰ فرما ئے گا فی الواقع تم وہاں بہت ہی کم رہے ہو، اے کاش تم اسے پہلے ہی جان لیتے۔سورۃ المومنون - ۱۱۲-۱۱۴
    قرآن کی دوسری آیتوں میں بتایا گیا کہ وقت مختلف ڈائیمنشن میں٘ مختلف رفتا رسے گزرتا ہے۔ مثال کے طور پر قرآن کی ایک آیت میں بیان کیا گیا کہ اللہ کی نظر میں ایک دن انسانی سالوں کے ایک ہزار سال کے برابر ہے۔ سورۃ الحج -۴۷
    اس مضمون سے متعلق دوسری آیات مندرجہ ذیل ہیں۔

    جسکی طرف فرشتے اور روح چڑھتے ہیں ، ایک دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال کی ہے -سورۃ المعارج-۴

    وہ آسمان سے لے کر زمین تک ہر کام کی تدبیر کرتا ہے پھر وہ (کام) ایک ایسے دن میں اسکی طرف چڑھ جاتا ہےجسکا اندازہ تمہاری گنتی کے ایک ہزار سال کے برابر ہے۔سورۃ السجدہ -۵

    غار والے مومنین جنکا اللہ پاک نے قرآن میں ذکر فرمایا، ۳۰۰ سال تک سوتے رہے۔ جب اللہ نے انہیں بعد میں اٹھایا، تو انہوں نے سوچا کہ وہ بہت ہی تھوڑے عرصہ تک کے لیے سوئے وہ اندازہ نہیں لگا سکے کہ وہ کتنی دیر سوئے۔
    پس ہم نے انکے کانوں پر گنتی کے کئی سال تک اسی غار میں پردے ڈال دئیے۔پھر ہم نے انہیں اٹھا کھڑا کیا کہ ہم یہ معلوم کرلیں کہ دونوں گروہوں میں سے اس انتہائی مدت کو جو انہوں نے گزاری کس نے زیادہ یاد رکھی۔سورۃ الکہف - ۱۱-۱۲

    اس طرح ہم نے انہیں جگا کر اٹھا دیا کہ آپس میں پوچھ گچھ کر لیں ۔ ایک کہنے والے نے کہا کہ کیوں بھئی تم کتنی دیر ٹھہرے رہے؟ وہ کہنے لگے ایک دن یا ایک دن سے بھی کم ۔کہنے لگے تمہارے ٹھہرے رہنے کا بخوبی علم اللہ تعا لیٰ کو ہی ہے۔سورۃ الکہف - ۱۹

    مندرجہ ذیل آیت میں اللہ اس حقیقت کے بارے میں کہ وقت ایک ضروری نفسیاتی ادارک ہے ایک اور ثبوت دیتےہیں۔

    یا اس شخص کی مانند جسکا گزر اس بستی پر ہوا جو چھت کے بل اوندھی پڑی ہوئی تھی، وہ کہنے لگا اسکی موت کے بعد اللہ تعالیٰ اسکو کیسے زندہ کریگا؟ تو اللہ تعالیٰ نے اسکو مار دیا سو سال کے لیے ، پھر اسے اٹھایا، پوچھا کتنی مدت تجھ پر گزری؟ کہنے لگا ایک دن یا دن کا کچھ حصہ، فرما یا بلکہ تو سو سال تک رہا، پھر اب تو اپنے کھانے پینے کو دیکھ کہ بلکل خراب نہیں ہوا اور اپنے گدھے کو بھی دیکھ، ہم تجھے لوگوں کے لیے ایک نشانی بناتے ہیں تو دیکھ کہ ہم ہڈیوں کو کسطرح اٹھا تے ہیں پھر ان پر گوشت چڑھاتے ہیں ، جب یہ سب ظاہر ہو چکا تو کہنے لگا میں جانتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔سورۃ البقرہ ۲۵۹

    یہ آیتیں بتاتی ہیں کہ وقت غیر مطلق ہے اور مطلق نہیں ہے۔ یہ مشاہدہ اور شعور کے حساب سے مختلف ہوتا ہے اور یہ حقیقت ۱۴۰۰ سال پہلے قرآن میں بتائی گئی۔

  2. #2
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    36
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Rep Power
    21474903

    Default Re: وقت کی اضافیت:

    Subhan ALLAH

  3. #3
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    ممہ کہ دل میں
    Posts
    40,298
    Mentioned
    32 Post(s)
    Tagged
    4710 Thread(s)
    Rep Power
    21474891

    Default Re: وقت کی اضافیت:

    jazakALLAH khair....

  4. #4
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    ♥ ♥ ChaAnd K paAr♥ ♥
    Posts
    41,775
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1314 Thread(s)
    Rep Power
    21474894

    Default Re: وقت کی اضافیت:

    Jazak Allah !!

  5. #5
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    SomeOne H3@rT
    Age
    38
    Posts
    2,345
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    825 Thread(s)
    Rep Power
    429514

    Default Re: وقت کی اضافیت:

    bht khooob

  6. #6
    Join Date
    Feb 2011
    Location
    Is Duniya me
    Posts
    1,576
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    1284 Thread(s)
    Rep Power
    21474851

    Default Re: وقت کی اضافیت:

    Subhan Allah Taala.... Very nice sharing

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •