Results 1 to 4 of 4

Thread: ~ namaz e awabeen ~

  1. #1
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    manchester
    Age
    39
    Posts
    11,319
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    49 Thread(s)
    Rep Power
    21474864

    Default ~ namaz e awabeen ~

    يہ نفل نماز مغرب کي نماز کے فرض اور سنت پڑھنے کے بعد پڑھي جاتي ہيں، نماز اوابين کي زيادہ سے زيادہ بيس اور کم سے کم چھ رکعت نفل ہيں، يہ نوافل پڑھنا باعث برکت اور موجب رحمت ہيں، احاديث مباکہ ميں نماز اوابين پڑھنے کي فضيلت و ثواب اس طرح سے بيان کيا گيا ہے۔
    محم دبن عمار بن يسر رضي اللہ تعالي عنہ فرماتے ہيں کہ ميں نے حضرت عمار بن ياسر کو ديکھا کہ وہ مغرب کے بعد چھ رکعت پڑھتے تھے اور انہوں نے فرمايا کہ ميں نے حضور کو ديکھا ہے کہ آپ نے فرمايا۔
    جس نے مغرب کي نماز کے بعد چھ رکعت پڑھي اس کے گناہ بخش دئيے گئے، اگر چہ وہ سمندر کے جھاگوں کے برابر ہو۔
    طبراني۔
    حضرت عائشہ سے مروي ہے کہ حضور نے ارشاد فرمايا۔
    جو شخص مغرب کي بعد بيس رکعت نفل نماز پڑھے تو اللہ تعالي اس کيلئے جنت ميں گھر بناديتا ہے۔
    ترمذي شريف
    حضرت ابو ہريرہ سے مروي ہے کہ حضور نے ارشاد فرمايا۔
    جو شخص مغرب کي نماز کے بعد چھ رکعت نماز پڑھ لے اور ان کے درميان کوئي بري بات زبان سے نہ نکالے تو اس کو بارہ سال کي عبادت کا ثواب ملتا ہے۔
    ترمذي شريف۔
    حضرت ابن عباس رضي اللہ تعالي فرماتے ہيں کہ فرشتے ان لوگوں کو گھير ليت ہيں جو مغرب اور عشا کے درميان نماز پڑھتے ہيں اور يہ نماز اوابين ہے۔
    حضرت حذيقہ فرماتے ہيں کہ حضور کے پاس آيا تو ميں نے آپ کے ساتھ مغرب کي نماز پڑھي تو آپ صلي اللہ عليہ وسلم عشا تک نماز پڑھتے رہے۔
    نسائي۔
    حضرت عبدالرحمن بن يزيد نے فرمايا کہ اک وقت ايسا ہے کہ ميں جب کبھي حضرت عبدللہ بن مسعود کے پاس آيا تو ميں نے انکو نماز پڑھتے ہوئے پايا۔ وہ مغرب اور عشا کے درميان نماز پڑھتے تھے تو ميں نے حضرت عبداللہ سے پوچھا کہ اس ساعت ميں جب کبھي ميں آپ کے پاس آيا تو ميں نے آپکو اس ميں نماز پڑھتے ہوئے پايا؟ حضرت عبداللہ نے جواب ديا کہ يہ غفلت کي ساعت ہے يعنياس وقت ميں لوگ کھانے پينے ميں لگ جاتے ہيں اور عبادت کي طرف کم توجہ ديتے ہيں، اسود بن يزيد فرماتے ہيں کہ حضرف عبداللہ بن مسعود نے فرمايا کہ بہترين ساعت غدلت والي ہے يعني مغرب اور عشا کے درميان نماز پڑھنا۔
    طبراني۔الہيشمي۔
    حضرت ابو ہريرہ سے مروي ہے کہ حضور نے ارشاد فرمايا۔
    جو شخص نماز مغرن کے بعد اوابين کي نماز پڑھے گا، ہر رکعت ميںايک مرتبہ سورہ فاتہ کے بعد ايک مرتبہ سورہ اخلاص تو چھ رکعتيں بارہ برس کي عبادت کے برابر شمار کي جائيں گي، حضرت عبداللہ عباس رضي اللہ تعالي عنہ کي روايت ہے کہ اللہ تعالي اس کے تمام گناہ معاف فرمادے گا۔
    حضرت عبداللہ بن عمر رضي اللہ تعالي عنہ سےمروي ہے کہ حضور نبي کريم نے ارشاد فرمايا کہ۔
    جس شخص نے مغرب کي نماز کے بعد بيس رکعتيں پڑھيں ہر رکعت ميں ايک مرتبہ سورہ فاتہ اور گيارہ مرتبہ سورہ اخلاص تو اسکے گھر والے بيوي، بچے، مال اسباب، ہمسائے ہر آفت سے محفوظ رہيں گے، سکرات موت ميں سہولت ہوگي قيامت کے دن گھبراہٹ سے محفوظ رہے گا اور پل صراط سے بجلي کي طرح گزر کر صديقين کي جماعت کے ساتھ جنت ميں داخل ہوگا۔



  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Someone's Heart
    Posts
    25,848
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    24 Thread(s)
    Rep Power
    21474878

    Default Re: ~ namaz e awabeen ~


  3. #3
    Join Date
    Aug 2008
    Location
    ~Near to Heart~
    Age
    35
    Posts
    78,521
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    2881 Thread(s)
    Rep Power
    21474931

    Default Re: ~ namaz e awabeen ~


  4. #4
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    manchester
    Age
    39
    Posts
    11,319
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    49 Thread(s)
    Rep Power
    21474864

    Default Re: ~ namaz e awabeen ~

    shukria

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •