مر نے کے بعد کو انسان کو کس چیز کا ثواب ملتا رہتا ہے ؟
---------------------------------
یحیی بن ایوب، قتیبہ، ابن حجر، اسماعیل بن جعفر، العلاء، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
جب انسان مر جاتا ہے تو
تین اعمال کے علاوہ تمام اعمال منقطع ہو جاتے ہیں
صدقہ جاریہ
یا وہ علم جس سے نفع اٹھایا جائے
یا نیک اولاد جو اس کے لیے دعا کرتی رہے۔
----------------------------------
صحیح مسلم:جلد دوم:حدیث نمبر 1730
حدیث مرفوع مکررات 6 متفق علیہ 1 بدون مکرر