Results 1 to 3 of 3

Thread: حضرت عمیر بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی تمنائے شہادت

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    ♥ ♥ ChaAnd K paAr♥ ♥
    Posts
    41,775
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1314 Thread(s)
    Rep Power
    21474894

    Default حضرت عمیر بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی تمنائے شہادت


    حضرت عمیر بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی تمنائے شہادت

    غزوۂ بدر کے موقع پر ایک کم سن نوجوان مجاہدینِ اسلام کی صفوں میں چھپتا پھر رہا تھا۔
    حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صف بندی کے دوران اس نوجوان کو دیکھ کر فرمایا : بیٹا! ابھی تمہاری عمر لڑنے کی نہیں ہے،

    اس لئے تم واپس چلے جاؤ۔ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ حکم سن کر وہ نوجوان جو کم عمری کے باوجود دل میں شہادت کی شدید آرزو رکھتا تھا آبدیدہ ہوگیا،

    اور عرض پرداز ہوا : یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، میں جنگ میں شریک ہونے کی اجازت کا طلب گار ہوں،

    شاید میرا لہو اللہ کی راہ میں کام آجائے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس نوجوان کا جذبۂ ایمان دیکھ کر اُسے اجازت مرحمت فرما دی اور اسے تلوار بھی عطا کی۔

    تاریخ اس نوجوان کو حضرت عمیر بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے نام سے یاد کرتی ہے۔ وہ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے چھوٹے بھائی تھے۔

    جنگ کا آغاز ہوا تو حضرت عمیر بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ دشمن پر ٹوٹ پڑے، آخر دادِ شجاعت دیتے ہوئے فقط سولہ سال کی عمر میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے اور اپنا نام اسیرانِ مصطفیٰ کی فہرست میں لکھوانے کی سعادت حاصل کی۔

    ابن سعد، الطبقات الکبریٰ، 3 : 2149
    حاکم، المستدرک، 3 : 208، رقم : 34864

  2. #2
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Jadoo Nagri
    Posts
    19,712
    Mentioned
    198 Post(s)
    Tagged
    8340 Thread(s)
    Rep Power
    21474869

    Default Re: حضرت عمیر بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی تمنائے شہادت

    Subhan Allah
    Jazak Allah Khair

  3. #3
    Join Date
    Jan 2012
    Location
    Kallar Syedan
    Age
    36
    Posts
    1,928
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Rep Power
    0

    Default Re: حضرت عمیر بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی تمنائے شہادت

    jazak allah khair.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •