ریاض الجنتہ ۔ مسجد نبوی مدینہ المنورہ

مسجد نبوی کی زيارت کرنے والے کےلیے ریاض الجنۃ میں دورکعت یا جتنی وہ چاہے نماز ادا کرنا مشروع ہے۔ کیونکہ یہاں نماز کی ادائی و کی فضیلت ثابت ہے:
ابوہریرہ رضی اللہ ٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"میرے گھر اورمنبرکے درمیان کا حصہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغیچہ ہے، اورمیرا منبرمیرے حوض پرواقع ہے۔"(صحیح بخاری حدیث نمبر: 1196، صحیح مسلم حدیث نمبر: 1391)
یزید بن ابی عبید بیان کرتے ہیں کہ میں سلمہ بن اکوع رضی اللہ کے ساتھ آتا اوروہ مصحف والے ستون کے پاس یعنی روضہ شریف میں آ کرنماز ادا کرتے، تومیں نے انہيں کہا: اے ابومسلم! میں دیکھتا ہوں کہ آپ اس ستون کے پاس ضرورنماز ادا کرتے ہیں، تووہ فرمانے لگے:
"میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھا کہ آپ بھی یہاں خاص کرنماز ادا کیا کرتے تھے۔"(صحیح بخاری حدیث نمبر: 502، صحیح مسلم حدیث نمبر: 509)
لیکن یہ یاد رکھیں کہ ریاض الجنۃ میں نماز ادا کرنے کی حرص کی بنا پرلوگوں کوتکلیف دینا یا پھر کمزوراورضعیف لوگوں کودھکے دینا یا لوگوں کی گردنیں پھلانگنا جائز نہيں ہوجاتا