Results 1 to 7 of 7

Thread: جنتی عورت

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Rep Power
    21474910

    Default جنتی عورت


    جنتی عورت

    امام بخاری و مسلم یہ حدیث کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ عطا بن ابی رباح حضرت عبداللہ بن عباس رض کے ساتھ کھڑے تھے کہ سامنے سے کالے رنگ کی ایک عورت گزری- عبداللہ ابن عباس رض نے عطا کی طرف دیکھا- کہنے لگے: تمہارا کیا خیال ہے، کیوں نہ میں تمہیں ایک جنتی عورت دکھاؤں؟ حصرت عطا نے تعجب سے کہا کہ ایک جنتی عورت؟

    حضرت عبداللہ رض نے فرمایا؛ ہاں ایک عورت ہے، جب وہ وفات پاجائے گی تو جنت میں جائے گی- عطا نے تعجب کیا- کہنے لکے کہ مجھے دکھائيں وہ کون سی خوشنصیب خاتون ہے جو جنتی ہی، ہمارے درمیان رہتی ہے، بازاروں، گلیوں میں چلتی پھرتی ہے- عبداللہ ابن عباس رض نے کالے رنگ کی اس بورھی لونڈی کی طرف اشارہ کیا- کہنے لگے وہ بوڑھی عورت جنتی ہے-

    حضرت عطا نے پوچھا: ابن عباس! آپ کوکیسے معلوم کہ وہ جنتی ہے؟
    جواب دیا: کئی سال گزرے یہ کالی کلوٹی لونڈی اللہ کے رسول ۖ کے پاس آئی، تب اس کو مرگی کے دورے پڑتے تھے- اس نے اللہ کے رسول ۖ ک ےپاس آکر شفا کے لیے دعا کی درخواست کی وہ کہنے لگی: "میری زندگی اجیرن ہوگئی ہے، بچے مجھ سے ڈرتے ہیں میرا مذاق اڑاتے ہیں، مجھ پر ہنستے ہیں- میں بازار میں ہوں یا گھر میں، یا لوگوں کے پاس، اچانک مجھے دورہ پڑتا ہے اور مجھے ھوش نہیں رہتا- میں اس زندگی سے تنگ آچکی ہوں- اللہ کے رسول ۖ! اللہ سے دعا فرمائیں کا وہ مجھے شفا عطا فرمائے-"
    اللہ کے رسولۖ نے چاہا کہ صحابہ کرام رض کو صبر کا درس دیں- آپ نے فرمایا:
    " اگر تم چاہو ت وصبر سے کام لو اور اس کے عوض تمہارے لیے جنت ہے، اور اگر چاہو تو میں تمہاری شفا کے لیے اللہ سے دعا کردوں-"

    اللہ کے روسل ۖ نے جب بات ختم کی تو اس عورت نے غور و فکر کیا- سوچا، اپنے حالات اور اپنی بیماری کو دیکھ- آپ ۖ کے فرمان کو اپنے دل میں دہرایا- اب وہ دونوں میں فیصلہ کرنا چاہ رہی تھی کہ کس کو اختیار کرے- صبر کو یا دنیاوی آرام کو؟ سوچا، غور کیا کہ دنیا تو فانی ہے، اسے ایک دن ختم ہوجانا ہے- میں جنت کی طلبگار کیوں نہ بنوں، اس کی چاہت کیوں نہ کروں؟ اور اس نے اپنا فیصہ صادر کردیا:

    " اے اللہ کے رسول ۖ! میں صبر سے کام لے لوں گی، لیکن جب مجھے مرگی کا دورہ پڑتا ہے تو میں بے پرواہ ہوجاتی ہوں، اس کے آپ اللہ تعالی سے دعا فرمادیں کہ وہ مجھے بے پردہ نہ کرے-"
    رسول اکرم ۖ نے اس کے حق میں دعا فرمادی-
    ( بخاری: 5652، مسلم:2576)

  2. #2
    Join Date
    May 2010
    Location
    Karachi
    Age
    29
    Posts
    25,472
    Mentioned
    11 Post(s)
    Tagged
    6815 Thread(s)
    Rep Power
    21474876

    Default Re: جنتی عورت

    Jazak allah khair>

  3. #3
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Jadoo Nagri
    Posts
    19,712
    Mentioned
    198 Post(s)
    Tagged
    8340 Thread(s)
    Rep Power
    21474869

    Default Re: جنتی عورت

    Jazak Allah Khair

  4. #4
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    36
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Rep Power
    21474903

    Default Re: جنتی عورت

    Jazak ALLAH

  5. #5
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    ♥ ♥ ChaAnd K paAr♥ ♥
    Posts
    41,775
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1314 Thread(s)
    Rep Power
    21474894

    Default Re: جنتی عورت

    Jazak Allah Ta'ala !!

  6. #6
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    ممہ کہ دل میں
    Posts
    40,298
    Mentioned
    32 Post(s)
    Tagged
    4710 Thread(s)
    Rep Power
    21474891

    Default Re: جنتی عورت

    جزاک اللہ خیر۔۔۔۔

  7. #7
    Join Date
    Jan 2012
    Location
    Kallar Syedan
    Age
    36
    Posts
    1,928
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Rep Power
    0

    Default Re: جنتی عورت

    جزاک اللہ خیر۔

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •