محبت ریت جیسی ہے

محبت ریت جیسی ہے، کسی بھی بند مٹھی میں

مگر یہ بھی حقیقت ہے

اچانک بے خیالی میں

بنا سوچے، بنا سمجھے

یونہی بس بےارادہ ہی،

یہ مٹھی کھل بھی جاتی ہے