Results 1 to 3 of 3

Thread: Plastic Ki Plate - پلاسٹک کی پلیٹ

  1. #1
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Islamabad, UK
    Posts
    88,946
    Mentioned
    1077 Post(s)
    Tagged
    10778 Thread(s)
    Rep Power
    21474941

    candel Plastic Ki Plate - پلاسٹک کی پلیٹ

    السلامُ علیکم Ùˆ رØ+Ù…Ûƒ اللہ Ùˆ برکاتہ
    پلاسٹک کی پلیٹ

    پلاسٹک کی پلیٹ میرے کام کی ہے
    یہ اس آدمی کا قصہ ہے جس کے پاس مال و دولت اور اولاد کی کوئی کمی نہیں تھی۔
    وہ ہر طرØ+ سے خوش Ø+ال تھا Û”
    اس کی زندگی ہی میں اس کی ساری اولاد کی شادیاں ہوگئی تھیں۔
    بٹیاں شادی کے بعد سسرال جاکر بس گئیں اور بیٹے شادی کے بعد بیویو ں کو ساتھ لیکر الگ الگ مکانوں میں رہنے لگے۔
    اب گھر میں صرف بوڑھے ماں باپ رہ گئے ان کی خدمت کے لئے ایک ڈرائیور اور ایک نوکرانی گھر میں موجود تھی۔
    بچوں کا معمول تھا کہ چھٹی کے دن زیادہ تر وقت اپنے والدین کے پاس ہی گزارتے۔
    اس طرØ+ بوڑھے والدین Ú©Ùˆ کوئی خاص تنہائی Ù…Ø+سوس نہیں ہوتی تھی۔
    انہیں نواسا ، نواسیوں پوتاپوتیوں کو گاہے بگاہے دیکھنے اور ان کے ساتھ خوش کلامی کا موقع مل جاتا تھا لیکن چندبرس بعد ماں کا انتقال ہوگیا اور گھر میں باپ اکیلا رہ گیا
    چنانچہ اس نے بڑے بیٹےکے سامنےتجویز رکھی کہ میں تنہا اس گھر میں نہیں رہنا چاہتا۔
    اس لئے اب میں تمہارے ساتھ رہوں گا۔
    بیٹے نے باپ کی خواہش بخوشی قبول کی اور بوڑھے والد کو لیکر گھر روانہ ہوگیا۔
    گھر میں اس Ù†Û’ ایک کمرے Ú©ÛŒ اچھی طرØ+ صفائی کرائی اور اسے اپنے والد Ú©Û’ لئے وقف کردیا۔
    باپ Ú©ÛŒ خدمت میں اس Ù†Û’ کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔ جب بھی ڈیوٹی سے آتا باپ Ú©ÛŒ خدمت میں ضرور Ø+اضر ہوتا اور Ø+یریت دریافت کرتا Û” مگر یہ سلسلہ زیادہ دن تک نہ Ú†Ù„ سکا۔
    اس کی بیوی سسر کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کرتی تھی ۔
    اس کا شوہر شام کو آفس سے تھکا ہارا گھر آتا تو وہ اس کے بوڑھے باپ کے خلاف شکایات کا ڈھیر لے کر بیٹھ جاتی۔ ایک دن اس نے شوہر
    کے سامنے بلا جھجک کہہ دہا:
    "اب اس گھر میں میں رہوں گی یا تمہارا باپ!"

    یہ سنتے ہی شوہر Ú©Û’ کان Ú©Ú¾Ú‘Û’ ہوگئے Û” اسے اپنی بیوی سے بہت Ù…Ø+بت تھی۔
    اس نے بیوی کو کافی سمجھایا بجھایا۔
    بہت بØ+Ø« Ú©Û’ بعد آخر کار دونوں میاں بیوی میں اس بات ہراتفاق ہوگیا کہ بوڑھے باپ Ú©Ùˆ گراؤنڈ فلور سے نکال کر چھت سے ملØ+Ù‚ کمرے میں منتقل کردیا جائے تاکہ کسی Ú©Ùˆ شکایت کا موقع نہ مل سکے ØŒ
    چنانچہ بیٹے نے باپ سے کہا:
    میں Ù†Û’ کافی سوچ بچار Ú©Û’ بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ آپ Ú©Ùˆ چھت سے ملØ+Ù‚ کمرے میں منتقل کردیا جائے۔
    چھت پر صاف ستھری ہوا بھی آئے گی ،
    سورج کی روشنی سے بھی بلاواسطہ فائدہ بھی اٹھایا جاسکتا ہے اور چھت کی فضا سے آپ لطف اندوز بھی ہوتے رہیں گے۔
    "ہاں ہاں بیٹا !
    بھلا تمہاری ان باتوں سے اختلاف کیوں کر ہو سکتا ہے ،
    تم Ù†Û’ میرے بارے میں جو فیصلہ کیا ہےوہ میرے Ø+Ù‚ میں صØ+ÛŒØ+ ہے۔
    اس طرØ+ میری صØ+ت بھی اچھی رہے گی۔"
    باپ نے بیٹے کے جواب میں کہا۔
    وہ گھر Ú©Û’ Ù†Ú†Ù„Û’ Ø+صے میں رہتا تھا تو گاہے بگاہے اس Ú©Û’ ننھے منے پوتے اور پوتیاں من بہلا دیا کرتے تھے اور وہ ان Ú©Û’ ساتھ Ú©Ú¾Ù„ مل کر Ú©Ú†Ú¾ باتیں کر لیا کرتا تھا مگر چھت پر آنے Ú©Û’ بعد اسے وہی تنہائی ڈسنے Ù„Ú¯ÛŒ جو بیوی Ú©Û’ انتقال Ú©Û’ بعد اسے اپنے گھر میں ڈستی تھی۔
    بےچارہ باپ اس تنہائی اور بہو بیٹے Ú©ÛŒ جانب سے بے پروائی Ú©Ùˆ صبر Ùˆ تØ+مل سے جھیلتا رہا۔ غم Ú©ÛŒ شدت اسے کھائے جا رہی تھی مگر وہ اس کا اظہار نہیں کرتا تھا۔ وہ اچھی طرØ+ سمجھ رہا تھا کہ اس Ú©Û’ ساتھ بیٹا اور بہو اچھا برتاؤ نہیں کر رہے۔ اسے یہ دیکھ کر اندر ہی اندر بڑا دکھ ہوتا تھا کہ گھر میں اچھی اچھی اور قیمتی پلیٹیں موجود ہیں Û” اس Ú©Û’ باوجود اس کا کھانا ہمیشہ ایک پلاسٹک Ú©ÛŒ پلیٹ میں آتا ہے اور وہ بھی صاف ستھری نہیں ہوتی تھی۔ بہو نوکرانی سے کہا کرتی تھی:
    کھانا اسی پلاسٹک کی پلیٹ میں دیا کرو ، شیشے کی پلیٹ میں کھانا دوگی تو وہ توڑ دیں گے یا اسے گندا کر دیں گے۔
    بوڑھا پاب اب عمر Ú©Û’ آخری Ø+صے میں قدم رکھ چکا تھا۔ اس Ú©ÛŒ زندگی اور قبر Ú©Û’ مابین بس تھوڑا سا فاصلہ رہ گیا تھا۔ ادھر گھر میں کوئی بھی اس کا دھیان رکھنے والا نہیں تھا۔اس Ú©Û’ Ú©Ù¾Ú‘Û’ گندے ØŒ اس کا کمرہ بھی گندا ØŒ اس پر مستزاد تنہائی کا زہر۔ اب وہ جی نہیں رہا تھا ØŒ جینے Ú©ÛŒ نقل کر رہا تھا۔
    آخر کار وہ وقت آ ہی گیا جس سے کسی کو مفر نہیں۔ بوڑھا باپ فوت ہوگیا۔
    بوڑھے باپ کو اس دنیا سے رخصت ہوئے کوئی 4 ، 5 ہفتے گزرے تھے کہ نافرمان بیٹا اپنے بچوں اور نوکروں کے ساتھ باپ کے کمرے میں داخل ہوا اور کمرے کی صفائی ستھرائی میں لگ گیا۔
    وہ کمرہ گھر کے ڈرائیور کے لئے تیار کیا جارہا تھا۔ کمرے کی صفائی کے دوران اس نافرمان بیٹے کے ایک بچے کی نظر پلاسٹک کے پلیٹ پر پڑ گئی جو اس کے بوڑے دادا کے لئے خاص کردی گئی تھی۔
    بچے نے لپک کر پلیٹ اپنے ہاتھ میں اٹھالی ۔ باپ نے فوراً کہا:
    اس پرانی اور گندی پلیٹ کا کیا کروگے؟ اسے پھینک دو ، یہ رکھنے کے قابل نہیں۔
    لیکن چھوٹے بچے نے باپ کی بات پر کوئی دھیان نہ دیا اور کہنے لگا :
    نہیں نہیں ،
    مجھے اس Ú©ÛŒ ضرورت ہے، میں اس Ú©ÛŒ Ø+فاظت کروں گا ØŒ میں اسے پھینک نہیں سکتا۔
    اپنے بچے کی باتیں سن کر پوچھاباپ نے:
    بھلا اس گندی پلیٹ کا کیا کروگے؟
    بچے نے جواباً کہا:
    میں پلاسٹک Ú©ÛŒ اس پلیٹ Ú©ÛŒ Ø+فاظت کرنا چاہتا ہوں تاکہ Ú©Ù„ جب آپ بوڑھے ہوجائیں تو میں آپ Ú©Ùˆ اسی پلیٹ میں کھانا دے سکوں۔ ننھے منے بچے Ú©ÛŒ یہ بات سن کر نافرمان بیٹے Ú©Û’ کان Ú©Ú¾Ú‘Û’ ہوگئے۔ اب اسے اØ+ساس ہوچکا تھا کہ بوڑھے باپ Ú©Û’ ساتھ اس کا سلوک اچھا نہیں تھا اور وہ اپنے Ù…Ø+سن باپ کا نافرمان بیٹا تھا۔ بچے Ú©ÛŒ بات سے وہ بہت شرمندہ ہوا ØŒ
    پھر اس کی آنکھیں جھلک اٹھیں۔ کمرے کی صفائی کا کام کاج چھوڑ کر وہ اپنے باپ کے بستر پر لیٹ گیا اور آنسو بہاتے بہاتے با پ کے کمرے کا فرش چومنے لگا لیکن ۔۔۔۔۔
    "اب پچھتائے کیا ہوت ، جب چڑیاں چگ گئیں کھیت۔"
    Last edited by Hidden words; 05-08-2012 at 07:52 PM.

  2. #2
    Arslan's Avatar
    Arslan is offline ĠǻИďД ЬãċĦǻ
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    ♥ ♥ ChaAnd K paAr♥ ♥
    Posts
    41,775
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1314 Thread(s)
    Rep Power
    21474894

    Default Re: Plastic Ki Plate - پلاسٹک کی پلیٹ


    speechless

    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

    2m4ccw6 - Plastic Ki Plate - پلاسٹک کی پلیٹ

    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

  3. #3
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Rep Power
    21474910

    Default Re: Plastic Ki Plate - پلاسٹک کی پلیٹ

    Umdaa





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •