خاوندوں کو تنگ کرنے والی بہنیں حوروں کی بات سن لیں ذرا

حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''جب کوئی عورت دنیا میں اپنے خاوند کو تکلیف پہنچاتی ہے تو حور عین میں سے اس کی بیوی کہتی ہے: "اللہ تعالیٰ تجھے ہلاک کرے، اسے تکلیف نہ پہنچا یہ تو تمہارے پاس صرف ایک مہمان اور عنقریب یہ تمہیں چھوڑ کر ہمارے پاس آنے والا ہے۔''
(ترمذی۔ اور فرمایا یہ حدیث حسن ہے۔)

توثیق الحدیث: صحیح۔ أخرجہ الترمذی (1174)، و ابن ماجہ (2014)، و أحمد (2425)
سلیم بن عید الہلالی فرماتے ہیں کہ اس حدیث کی سند صحیح ہے کیونکہ اسماعیل بن عیاش کی شامیوں سے روایت صحیح ہوتی ہے۔ جیسا کہ علی بن المدینی، احمد ابن حنبل، بخاری، ابن معین فسوی اور عثمان بن سعید داری وغیرہم نے اس کی وضاحت کی ہے اور اس (اسماعیل) کا استاد یہاں بحیربن سعد شامی ثقہ ہے.