اسلام آباد… سپريم کورٹ نے صوبہ سندھ کي ماتحت عدليہ ميں ججز تقرر کيلئے پبلک سروس کميشن کو کردار دلوانے کي خاطر صوبائي حکومت کي اپيل خارج کرتے ہوئے ہائي کورٹ کا فيصلہ برقرار رکھا ہے . جسٹس شاکراللہ جان کي سربراہي ميں سپريم کورٹ کے تين رکني بنچ نے سندھ ميں ججوں کے تقرر کيلئے حکومت سندھ کي اپيل پر فيصلہ سنايا، اپيل ميں حکومت سندھ نے صوبائي ہائي کورٹ کے فيصلے کو چيلنج کرتے ہوئے درخواست کي تھي کہ ، ماتحت عدليہ ميں ججز کي تعيناتي کيلئے صوبائي محکمہ پبلک سروس کميشن کو مجاز بنايا جائے ، سپريم کورٹ نے اس اپيل کو مسترد کرتے ہوئے سندھ ہائي کورٹ کے فيصلہ کو برقرار رکھا ہے.