اسلام آباد… سابق آرمي چيف جنرل ريٹائرڈ اسلم بيگ نے ماضي ميں پيپلز پارٹي مخالف سياست دانوں ميں رقوم تقسيم کئے جانے کے خلاف مقدمہ ميں جوابي بيان حلفي ، سپريم کورٹ ميں جمع کراديا ہے جس ميں رقوم بانٹنے کي تمام ذمہ داري سابق آئي ايس آئي چيف ليفٹنٹ جنرل اسد دراني پر عائد کي ہے. اسلم بيگ کي جانب سے جمع کرائے گئے بيان ميں کہا گيا ہے کہ سياستدانوں کو دينے کيلئے رقوم فوج کے اکاو?نٹ ميں نہيں ، ايس آئي کے اکاو?نٹ ميں آئي اور يہ اسد دراني تھے جنہوں نے ہي اکاو?نٹ کھلوائے اور رقوم منتقل کيں. انہوں نے اپنے بيان ميں مزيد کہا کہ رقوم تقسيم کے معاملے پر اسد دراني نے صدارتي حکم پر عمل کيا، وہ ہي اس سارے معاملے کے مرکزي کردار ہيں، جبکہ ميں کبھي بھي اکاو?نٹ کھلوانے اور رقوم تقسيم کے معاملے ميں ذمہ دار نہيں رہا، اور نہ ہي اس حوالے سے اسد دراني ميں زير اثر تھے.