کراچي…محمد رفيق مانگٹ… فرانس کے نئے صدر فرانسو ا ولاند نے کراچي ميں ہلاک ہونے والے فرانسيسي انجينئرز کي ہلاکت کے کيس کو دوبارہ اٹھانے کا عزم کيا ہے اور اس کے پيچھے چھپے رازوں کو بے نقاب کرنے کا اعلان کيا ہے. اس حوالے سے فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزي چند دن بعد اپنے صدارتي استثني? کے خاتمے پر شديد پريشاني کا شکار ہيں.ان کا صدارتي استثني?15جون کي نصف شب ختم ہو رہا ہے اورانہيں 1995ميں صدارتي اميداوار ايڈورڈ بالڈور کے ترجمان اور اس وقت کے وزير بجٹ ہونے کي وجہ سے آگسٹا اآبدوز کيس ميں جج کے سامنے پيش ہونا پڑيگا. فرانسيسي اخبار’lemonde‘ نے اپني ايک تفصيلي رپورٹ ميں لکھا ہے کہ فرانس کے نئے صدر فرانسو ا ولاند نے اس عزم کا اظہار کيا ہے کہ آگسٹا آبدوز سودوں اور کراچي ميں حملے ميں گيارہ فرانسيسي انجينئرز کي ہلاکت کے کيس کو اٹھائيں گے اور اس کے پيچھے چھپے راز کو افشاں کريں گے. کراچي دھماکے کي تحقيق کرنے والے جج ريناڈ ريومبک Renaud Van Ruymbekنے حکم ديا تھا کہ اس کيس کے مالياتي پہلو پر بھي تحقيق کي جائے اور سربراہ مملکت سے بھي وضاحت طلب کي جائے. جج يہ خيال کرتے نظرآتے ہيں 1995ميں پاکستان کو فروخت کي جانے والے آگسٹا آبدوزوں اور 1994ميں سعودي عرب کو سواري2فريگٹ کي فروخت کے سودوں ميں کک بيکس کي ادائيگي کي گئي اوراس کے پيسے صدارتي ميداروار ايڈورڈ بلاڈر کي صدارتي مہم ميں استعمال ميں لائے گئے. رپورٹ کے مطابق دس سال قبل کراچي ميں ڈائيرکٹوريٹ آف نيول کنسٹرکشن (DCNکے 23ملازمين کي بس پر دہشتگردي کا حملہ کيا گيا جس ميں15افرادہلاک ہوئے انميں 11فرانسيسي بھي شامل تھے جوپاکستان ميں آبدوزوں کي تياري ميں مصرف تھے. پاکستان نے القاعدہ کے مبينہ ملوث ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے فوري تحقيقات کااعلان کيا . سات سال تک اس واقعے کو القاعد اور عسکريت پسندوں سے جوڑا گيا. تاہم2009ميں انسداد دہشتگردي کے دوججوں نے کيس کا يہ پہلو بے نقاب کيا کہ کراچي ميں فرانسيسي انجينئرز کي ہلاکت کي اصل وجہ يہ تھي کہ پاکستان ميں کچھ عناصر نے کميشن کي رقم نہ ملنے پرانتقامي کارروائي کي تھي کيونکہ1995ميں صدر شيراک کے منصب صدارت پرآتے ہي انہوں نے کميشن کي ادائيگي روک دي تھي جب کہ ان کے مخالف اميدوار کو 1995ميں صدارتي مہم کے لئے دو ملين ادا کيے گئے.رپورٹ کے مطابق فرانسيسي انجينئرزکے اہل خانہ نے سابق صدر نکولس سرکوزي سے پاکستان کو اسلحے کي خريدار ي ميں ملنے والے کميشن کے متعلق دريافت کا مطالبہ کيا تھا ،سرکوزي اس وقت وزير بجٹ تھے. فرانسيسي قوانين کے مطابق صدرکي احيثيت سے سرکوزي کو کسي بھي قسم کي گواہي سے استثني? حاصل تھا.